اسلام آباد (پاک ترک نیوز )وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پائیدار ترقیاتی اہداف پروگرام کیلئے 7 ارب 2 کروڑ 63 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کر لی گئی ۔
اعلامیے کےمطابق ای سی سی نے پاک بحریہ کے ہنگور پراجیکٹ کیلئے 10 ارب 15 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی، اسلام آباد پیس ٹاکس کے سکیورٹی انتظامات کیلئے 69 کروڑ 29 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ۔اسلام آباد میں امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ دھماکے کے متاثرین کیلئے 24 کروڑ 10 لاکھ روپے منظور کیے گئے
پاکستان لینڈ پورٹس اتھارٹی کی آپریشنل ضروریات کیلئے 52 کروڑ 80 لاکھ روپے پاکستان کوسٹ گارڈز کیلئے فاسٹ پیٹرول بوٹس اور انفراسٹرکچر کی خریداری کیلئے 80 کروڑ روپے منظور کیے گئے
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اسلام آباد سیف سٹی توسیعی منصوبے کیلئے 1 ارب 88 کروڑ 37 لاکھ،نیکٹا کی آپریشنل ضروریات کیلئے 15 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی
اعلامیے کے مطابقریکوڈک منصوبے کے سکیورٹی اخراجات کیلئے 41 کروڑ 39 لاکھ روپے،ای سی سی نے پی ٹی وی ملازمین کی جون 2026 کی تنخواہوں کیلئے 73 کروڑ 30 لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی
ضلع شگر گلگت بلتستان میں ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب کیلئے 18 کروڑ 35 لاکھ روپے منظور کیے گئے،پارلیمانی سیکریٹریز کی تنخواہوں و الاؤنسز کیلئے 11 کروڑ 99 لاکھ روپے ،کراچی اور حیدرآباد اربن انفراسٹرکچر پیکجز کیلئے 8 ارب 75 کروڑ 89 لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی
پاکستان منٹ کی اپ گریڈیشن منصوبے کیلئے 1 ارب 30 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ،گلگت بلتستان کے جاری اخراجات اور ترجیحی منصوبوں کیلئے 4 ارب 37 کروڑ 70 لاکھ روپے منظور کیے گئے












