بدھ , 14 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

جیل سے لگژری ہوٹل تک

2 مہینے پہلے
A A
From prison to luxury hotel
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) جہاں کبھی قیدی سلاخوں کے پیچھے زندگی گزارتے تھے، آج وہاں سیاح لاکھوں روپے خرچ کرکے عیش و آرام سے رات گزار رہے ہیں

جاپان میں 118 سال پرانی تاریخی جیل کو ایسا لگژری ہوٹل بنا دیا گیا ہے کہ دنیا بھر کے سیاح اسے دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

جاپان کے شہر نارا میں واقع یہ تاریخی جیل 1908 میں تعمیر ہوئی تھی اور تقریباً ایک صدی تک نوجوان قیدیوں کے لیے استعمال ہوتی رہی۔

2017 میں جیل بند ہوئی تو کسی نے شاید سوچا بھی نہ ہوگا کہ یہی عمارت ایک دن لگژری ہوٹل بن جائے گی۔لیکن اب یہاں قیدی نہیں،مہمان آتے ہیں سابق جیل کو ہوشینویا نارا پرزن کے نام سے لگژری ہوٹل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ عمارت کی تاریخی شناخت اور جیل کا اصل طرزِ تعمیر بڑی حد تک برقرار رکھا گیا ہے۔

تقریباً 500 سابق جیل سیلز کو تبدیل کرکے 48 لگژری سوئٹس، ریسٹورنٹ اور دیگر سہولیات تیار کی گئی ہیں۔اب انہی سابق سیلز میں لاؤنج، ڈائننگ ایریا، کافی اسٹیشن، منی بار، واک اِن کلوزٹ، جدید باتھ روم اور آرام دہ بیڈ روم موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا سب سے زیادہ قرض کس کے پاس؟

کچھ کمروں میں پرانے زمانے کے سی ڈی اور کیسٹ پلیئر بھی رکھے گئے ہیں، جبکہ مہمانوں کو جاپانی دستکاری کی اشیا بھی تحفے میں دی جاتی ہیں۔ اور اب آتے ہیں سب سے اہم سوال کی طرف…اس جیل میں ایک رات کا کرایہ کتنا ہے؟کمرے کی نوعیت کے مطابق ایک رات کا کرایہ تقریباً 317 سے 1,114 امریکی ڈالر تک ہے۔

یعنی پاکستانی کرنسی میں یہ رقم تقریباً 90 ہزار سے 3 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے، جبکہ خصوصی سوئٹس کے لیے قیمت مزید مختلف ہوسکتی ہے۔مہمانوں کے لیے 9، 10 اور 11 سابق جیل سیلز پر مشتمل مختلف سوئٹس بھی دستیاب ہیں۔

لیکن اس ہوٹل کا مقصد صرف کاروبار نہیں…صدی سے زائد پرانی اس تاریخی عمارت کی دیکھ بھال پر بھاری اخراجات آتے ہیں، اسی لیے اسے ہوٹل میں تبدیل کرنے کا ایک مقصد ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنا اور اس کی دیکھ بھال کے اخراجات پورے کرنا بھی ہے۔

موضوعات : jailjapanluxuryhotel
ShareSend

متعلقہ خبریں

جیل افسروں ،اہلکاروں پر قیدیوں کے رشتہ داروں سے تحائف لینے پر پابندی
پاکستان

جیل افسروں ،اہلکاروں پر قیدیوں کے رشتہ داروں سے تحائف لینے پر پابندی

12 اکتوبر , 2026
Japan has begun the search for the US-made spy drone that crashed into the sea.
تازہ ترین

جاپان نے سمندر میں گرنے والے امریکی ساختہ جاسوس ڈرون کی تلاش شروع کردی

3 اکتوبر , 2026
Pakistan men's cricket team departs for Japan to participate in the Asian Games.
تازہ ترین

پاکستان مینز کرکٹ ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کے لیے جاپان روانہ

25 ستمبر , 2026
جاپان، ایشین گیمز کے میزبان شہر میں سیلابی صورتحال
تازہ ترین

جاپان، ایشین گیمز کے میزبان شہر میں سیلابی صورتحال

9 ستمبر , 2026
پاکستان اور جاپان کے درمیان سیلاب سے تحفظ کے منصوبے کیلئے گرانٹ معاہدے پر دستخط
پاکستان

پاکستان اور جاپان کے درمیان سیلاب سے تحفظ کے منصوبے کیلئے گرانٹ معاہدے پر دستخط

7 ستمبر , 2026
New nuclear alliance between Japan, South Korea and the US, a new era of nuclear energy in Asia
تازہ ترین

جاپان، جنوبی کوریا اور امریکا کا نیا جوہری اتحاد، ایشیا میں نیوکلیئر توانائی کا نیا دور

6 ستمبر , 2026
اگلی خبر
سعودی وزیر ماحولیات کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

سعودی وزیر ماحولیات کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

یہ بھی پڑھیں

سینیٹ میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کی قرارداد پیش، اپوزیشن کا احتجاج

سینیٹ میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کی قرارداد پیش، اپوزیشن کا احتجاج

14 اکتوبر , 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج

خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج

14 اکتوبر , 2026
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی، اپوزیشن کی مخالفت

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی، اپوزیشن کی مخالفت

14 اکتوبر , 2026
The Judicial Commission has prepared the inquiry report on the Mir Raza case.

میر رضا کیس کی انکوائری رپورٹ جوڈیشل کمیشن نے مکمل کرلی،رپورٹ کل صبح10 بجے سندھ حکومت کو پیش کی جائے گی

14 اکتوبر , 2026
Joe Root tops Test rankings; Mohammad Abbas and Rachin Ravindra make gains.

ٹیسٹ رینکنگ میں جو روٹ سرفہرست ، محمد عباس اور راچن رویندرا کی ترقی

14 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔