اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد ماڈل جیل کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔
وزیر مملکت طلال چودھری نے کہااسلام آباد ماڈل جیل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ترجیحی منصوبہ ہے،برسوں سے زیر التوا اسلام آباد ماڈل جیل منصوبے کو موجودہ حکومت نے عملی شکل دی، موجودہ حکومت نے اسلام آباد ماڈل جیل منصوبے پر تیز رفتاری سے کام شروع کیا۔
طلال چودھری نے کہا وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی قیادت میں ترقیاتی منصوبے ریکارڈ رفتار سے مکمل کیے جا رہے ہیں، وزیر مملکت نے متعلقہ اداروں کو منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی ۔
طلال چودھری نے کہا کام تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے، مگر معیار ہر صورت برقرار رکھا جائے، وزیر مملکت برائے داخلہ کو ماڈل جیل پر جاری ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔دورے کے موقع پر سی ڈی اے کے متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔












