انقرہ(پاک ترک نیوز ) بحیرہ اسود میں دو ترک بحری جہازوں پر ڈرون حملوں کے بعد ترکیہ نے یوکرین کے سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرا دیا۔
ترک حکام کے مطابق کارگو جہاز لیڈر بوردو ماوی پر تین ڈرون حملے کیے گئے، جن کے نتیجے میں عملے کے پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
امدادی کارروائی کے لیے جانے والے دوسرے ترک جہاز لیڈر کوجا تپہ کو بھی ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
ترکیہ نے بحیرہ اسود میں شہری اور تجارتی جہازوں کو حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے فریقین سے باہمی جنگ بندی اور حملوں سے گریز کے معاہدے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب یوکرین کا مؤقف ہے کہ بحیرہ اسود ایک جنگی زون ہے اور روس کے ساتھ تجارت کرنے والے بحری جہاز اپنے خطرات کے خود ذمہ دار ہیں۔







