جمعہ , 16 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پمز آتشزدگی کیس، 8 افسران و اہلکار معطل، فوجداری کارروائی کی منظوری

2 مہینے پہلے
A A
پمز آتشزدگی کیس، 8 افسران و اہلکار معطل، فوجداری کارروائی کی منظوری
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت پمز آتشزدگی واقعے سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں تحقیقاتی کمیٹی کی عبوری رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی گئی۔

وزیراعظم نے رپورٹ میں نشاندہی کیے گئے 8 ذمہ داران کو فوری معطل کرکے ان کے خلاف محکمانہ اور فوجداری قوانین کے تحت کارروائی کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ مجرمانہ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور انہیں کسی قسم کی رعایت نہ دی جائے۔

معطل کیے جانے والوں میں پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عمران سکندر، جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز ڈاکٹر مطاہر شاہ اور ڈاکٹر اویس علی شاہ، نیونیٹل ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ ریاض، سینئر رجسٹرار ڈاکٹر نغم، ڈاکٹر نوشیلہ امجد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی پمز محمد عثمان اور سی ڈی اے ایمرجنسی سروسز کے ڈی جی ڈاکٹر عبدالرحمن شامل ہیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پمز میں آتشزدگی یا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تفصیلی ایس او پیز اور تربیت موجود نہیں تھی۔ ہسپتال کے 13 ایس او پیز میں صرف دو ذیلی سیکشنز میں آگ یا ہنگامی صورتحال کا ذکر پایا گیا۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق واقعے کے وقت سپروائزری اسٹاف ڈیوٹی پر موجود نہیں تھا، جبکہ وارڈ میں دو نرسیں، ایک خاتون سیکیورٹی گارڈ اور ہاؤس آفیسر موجود تھے۔ آگ لگنے اور پورا وارڈ جلنے میں صرف دو منٹ لگے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم شہباز شریف کا احکامات پر عملدرآمد میں غفلت کا سخت نوٹس

رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ آگ لگنے کے 6 منٹ بعد ایمرجنسی سروسز کو کال کی گئی، جبکہ پہلا ایمرجنسی رسپانس 15 منٹ بعد پہنچا۔ نیونیٹل وارڈ میں فائر الارم اور سپرنکلر سسٹم بھی موجود نہیں تھا، جبکہ ڈبلیو ایچ او کے حفاظتی قواعد کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی بھی کی گئی۔

وزیراعظم نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر بچے کو بچانے والی نرس کے لیے ستارۂ خدمت دینے کی منظوری دے دی، جبکہ وارڈ میں موجود ایک نرس اور خاتون گارڈ کو او ایس ڈی بنا کر مزید تحقیقات کی ہدایت کی گئی۔

وزیراعظم نے ڈاکٹر محمد سلمان، سی ای او نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ، کو پمز کا قائم مقام ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کرنے اور ہٹائے گئے افسران کی جگہ نئے افسران کی فوری تعیناتی کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعظم نے سیکیورٹی پر مامور نجی کمپنی اور اس کے عہدیداران کے خلاف بھی کارروائی کی منظوری دے دی۔ انہوں نے تحقیقاتی کمیٹی کی عبوری رپورٹ فوری طور پر عوام کے سامنے لانے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید تفصیلی تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معصوم بچوں کی موت ایک اندوہناک واقعہ ہے جس پر پوری قوم غمگین ہے، واقعے کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور مثالی سزا دلوائی جائے گی تاکہ آئندہ کسی ماں کا لختِ جگر مجرمانہ غفلت کے باعث جدا نہ ہو۔

موضوعات : pimsfirepmshahbazsharif
ShareSend

متعلقہ خبریں

پاکستان اور روس کا تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
پاکستان

پاکستان اور روس کا تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

14 اکتوبر , 2026
A unified national resolve against terrorism is the guarantor of the country's peace and security Prime Minister.
تازہ ترین

دہشت گردی کے خلاف مشترکہ قومی عزم ہی ملکی امن و سلامتی کا ضامن ہے،وزیراعظم

14 اکتوبر , 2026
تحریک انصاف کی حکومت میں دہشت گردوں کو خیبر پختونخوا میں واپس لایا گیا،وزیراعظم
اہم ترین

تحریک انصاف کی حکومت میں دہشت گردوں کو خیبر پختونخوا میں واپس لایا گیا،وزیراعظم

13 اکتوبر , 2026
وزیراعظم سے ایم کیو ایم کا وفد آج ملاقات کرے گا
پاکستان

وزیراعظم سے ایم کیو ایم کا وفد آج ملاقات کرے گا

13 اکتوبر , 2026
وفاقی کابینہ کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج لگانے کا فیصلہ
اہم ترین

وفاقی کابینہ کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج لگانے کا فیصلہ

11 اکتوبر , 2026
صدر،وزیراعظم کی ملاقات ،خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کا حتمی فیصلہ مؤخر
اہم ترین

صدر،وزیراعظم کی ملاقات ،خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کا حتمی فیصلہ مؤخر

10 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کی مالی رسائی روکنے کے لیے بڑا اقدام

ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کی مالی رسائی روکنے کے لیے بڑا اقدام

یہ بھی پڑھیں

The England cricket team has arrived in Pakistan; the triangular ODI series will begin on October 18.

انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، ون ڈے سہ ملکی سیریز 18 اکتوبر سے شروع ہوگی

16 اکتوبر , 2026
Fears of unemployment due to artificial intelligence will jobs disappear, and will governments distribute money

مصنوعی ذہانت کے باعث بے روزگاری کا خدشہ ،نوکریاں ختم ہوں گی، حکومتیں پیسے بانٹیں گی؟

16 اکتوبر , 2026
China breaks all gold import records, seeks to reduce dependence on dollar

چین نے سونے کی درآمد کے تمام ریکارڈ توڑ دیے، ڈالر پر انحصار کم کرنے کی کوشش

16 اکتوبر , 2026
Peshawar private school roof collapse case 30 children and female teacher killed

پشاور میں نجی سکول چھت گرنے کا معاملہ ،30بچوں اور خاتون ٹیچر کی ہلاکت کا مقدمہ درج

16 اکتوبر , 2026
50,000 pregnant women in Gaza face severe risks; over 5,000 births expected next month.

غزہ میں 50 ہزار حاملہ خواتین کو شدید خطرات، اگلے ماہ 5 ہزار سے زائد بچوں کی پیدائش متوقع

16 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔