اسلام آباد (پاک ترک نیوز )بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آج ہی اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیے جانے کا امکان ہے ،انتظامیہ نے انتظامات مکمل کر لیے ،شفا انٹرنیشنل اسپتال کے اطراف سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ۔
اسپتال کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، جبکہ سڑک کنارے پارک کی گئی گاڑیوں کو لفٹرز کے ذریعے ہٹا دیا گیا۔اسپتال پہنچنے پر بانی پی ٹی آئی کا ابتدائی معائنہ ایمرجنسی میں کیا جائے گا، جس کے لیے 6 ماہر ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم موجود ہوگی۔
ادھر آئی جی اسلام آباد سینیئر افسران کے ہمراہ شفاء اسپتال پہنچ گئے، پولیس افسران کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات پر آئی جی اسلام آباد کو بریفنگ دی گئی ،
دوسری طرف بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اڈیالہ جیل گیٹ 5 پر پہنچ گئیں،بانی پی ٹی آئی کا کزن قاسم نیازی بھی ہمراہ ہے۔












