منگل , 18 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

نوجوان نے "کُتا” بننے کیلئے کروڑوں خرچ کر دیے؟ حقیقت کیا ہے؟

1 دن پہلے
A A
Did a young man spend millions to become a dog What is the truth
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک تر ک نیوز) ناظرین! ذرا سوچئے۔۔۔ اگر کوئی انسان یہ فیصلہ کرے کہ وہ کچھ وقت کے لیے کتے جیسی شکل اختیار کرنا چاہتا ہے اور اس مقصد کے لیے لاکھوں روپے خرچ کر ڈالے، تو یقیناً یہ بات ہر کسی کو حیران کر دے گی۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی دلچسپ اور حیران کن خبر تیزی سے وائرل ہوئی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ جاپان کے ایک 26 سالہ شخص نے خود کو کتے کی شکل دینے کے لیے کروڑوں روپے خرچ کیے اور کئی سرجریاں بھی کروائیں۔

وائرل پوسٹ میں کہا گیا کہ نوجوان نے اپنے جسم میں مستقل تبدیلیاں کروائیں اور صرف شکل ہی نہیں بلکہ رویے کے اعتبار سے بھی خود کو کتے جیسا بنا لیا۔

لیکن کیا حقیقت میں کسی شخص نے انسان سے جانور بننے کے لیے خطرناک سرجریاں کروائیں؟

تحقیق میں سامنے آیا کہ اس دعوے کی حقیقت کچھ اور ہے۔ اس واقعے کا تعلق جاپان کے ایک شخص سے ہے، جو "ٹوکو” کے نام سے مشہور ہوا۔ تاہم ٹوکو نے کتے جیسی شکل حاصل کرنے کے لیے کوئی سرجری نہیں کروائی۔

درحقیقت اس نے جاپان کی ایک خصوصی کمپنی سے کولی نسل کے کتے جیسا انتہائی حقیقت پسندانہ لباس تیار کروایا تھا۔ لباس اس قدر باریک بینی اور مہارت سے بنایا گیا کہ اسے دیکھ کر پہلی نظر میں حقیقت اور مصنوعی شکل میں فرق کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

اب سوال یہ ہے کہ وہ لاکھوں روپے آخر کہاں خرچ ہوئے؟

رپورٹس کے مطابق اس خصوصی لباس کی تیاری پر تقریباً 20 لاکھ جاپانی ین خرچ ہوئے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 35 لاکھ روپے کے برابر بنتے ہیں۔ یعنی یہ رقم کروڑوں روپے نہیں بلکہ لاکھوں روپے تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جاپان کا اپنا خودمختار سیٹلائٹ نیویگیشن نظام فعال

ٹوکو کے مطابق کتے جیسا لباس پہننا اس کا ذاتی شوق تھا، جبکہ جانوروں سے اس کی دلچسپی اور بچپن کی خواہش نے اسے یہ منفرد تجربہ کرنے پر آمادہ کیا۔

تو ناظرین! سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہ کہانی گمراہ کن اور فیکٹلی غلط ہے۔ جاپانی شخص نے خود کو کتا بنانے کے لیے کوئی سرجری نہیں کروائی، بلکہ ایک انتہائی حقیقت سے قریب کتے کا لباس تیار کروایا تھا، جسے بعد میں سوشل میڈیا پر سنسنی خیز انداز میں پیش کیا گیا۔

موضوعات : #dogjapansocialmedia
ShareSend

متعلقہ خبریں

جاپان کا اپنا خودمختار سیٹلائٹ نیویگیشن نظام فعال
تازہ ترین

جاپان کا اپنا خودمختار سیٹلائٹ نیویگیشن نظام فعال

15 اگست , 2026
PML-N and PPP leaders verbally bombard each other on social media
تازہ ترین

ن لیگ اور پی پی کے رہنماؤں کی سوشل میڈیا پر لفظی گولہ باری

29 جولائی , 2026
Beware! Think carefully before posting on Facebook; otherwise, you might regret it later.
تازہ ترین

خبردار! فیس بک پر پوسٹ کرنے سے پہلے ضرور سوچیں، ورنہ بعد میں پچھتاوا ہو سکتا ہے

19 جولائی , 2026
How dangerous is mobile phone addiction
تازہ ترین

موبائل فون کی لت کتنی خطرناک؟

12 جولائی , 2026
Agreement between India and Japan on advanced naval defense technology.
تازہ ترین

بھارت اور جاپان کے درمیان جدید بحری دفاعی ٹیکنالوجی کا معاہدہ

6 جولائی , 2026
WhatsApp's new feature, now there is no need to give your number to anyone
تازہ ترین

واٹس ایپ کا نیا فیچر،اب کسی کو نمبر دینے کی ضرورت نہیں

30 جون , 2026
اگلی خبر
The Pakistan Test squad has arrived in England; the first Test begins on August 19.

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ انگلینڈ پہنچ گیا، 19اگست کو پہلا ٹیسٹ شروع ہو گا

یہ بھی پڑھیں

Video surfaces of actress Meera assaulting her maid in Lahore.

لاہور میں اداکارہ میرا کا ملازمہ پر تشدد ،ویڈیو سامنے آ گئی

18 اگست , 2026
Targeted killing of TikToker Ayesha in Taxila; 3 suspects in custody.

ٹیکسلا میں ٹک ٹاکر عائشہ کی ٹارگٹ کلنگ، 3 مشتبہ افراد زیر حراست

18 اگست , 2026
Gaza ceasefire agreement hits a deadlock.

غزہ جنگ بندی معاہدہ تعطل کا شکار

18 اگست , 2026
Federal government objects to the transfer of the PTI founder to the hospital.

بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی پر وفاقی حکومت کا اعتراض

18 اگست , 2026
The Supreme Court has barred the politicization of the PTI founder's medical treatment.

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے علاج پر سیاست سے روک دیا

18 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔