اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مکہ دفاعی معاہدے پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ اجلاس میں ملکی مجموعی معاشی اور سیاسی صورتحال سمیت امن و امان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، جس میں اہم ملکی اور قومی امور پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں حکومت کی جانب سے مکہ میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کے حوالے سے کابینہ ارکان کو بریفنگ دی جائے گی اور معاہدے کی اہمیت، اس کے ممکنہ اثرات اور خطے کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کا بحری ناکہ بندی کے دوران 55تجارتی بحری جہازوں کا رخ موڑنے کا دعویٰ
اجلاس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بھی تفصیلی غور متوقع ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں، سیکیورٹی صورتحال اور امن و امان کے حوالے سے صوبائی اور وفاقی سطح پر کیے جانے والے اقدامات پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔












