پیر , 10 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور میرج ہالز میں کچی رسیدوں کے اجراء پر پابندی

6 گھنٹے پہلے
A A
Ban on issuing fake receipts in hotels, restaurants and marriage halls
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) ریسٹورنٹس، ہوٹلز، کافی شاپس اور میرج ہالز میں ٹیکس ادائیگی میں مبینہ ہیر پھیر روکنے کے لیے پنجاب ریونیو اتھارٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ صوبہ بھر میں کچی رسیدوں کے اجراء پر مکمل پابندی عائد کردی گئی، تمام متعلقہ کاروباروں کے لیے ای آئی ایم ایس کے ذریعے رسید جاری کرنا لازمی قرار دے دیا گیا۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے صوبے بھر میں ہوٹلز، ریسٹورنٹس، کافی شاپس اور میرج ہالز میں ٹیکس وصولی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کچی رسیدوں کے اجرا پر پابندی عائد کردی ہے۔پی آر اے کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق تمام متعلقہ کاروباروں کے لیے ای آئی ایم ایس کے نظام کا نفاذ لازمی ہوگا۔

ترجمان پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق ای آئی ایم ایس کے تحت رسید جاری نہ کرنے والے کاروباروں کو 4 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والے کاروباری مراکز کو ایک ماہ تک سیل بھی کیا جاسکے گا۔

ترجمان کے مطابق کارِ سرکار میں مداخلت، سیلز ریکارڈ میں خردبرد یا ریکارڈ فراہم نہ کرنے کی صورت میں بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

صارفین کو کچن آرڈر سلپس، غیر ادا شدہ بل یا ایسی دیگر رسیدیں جاری کرنے پر بھی مکمل پابندی ہوگی جنہیں باقاعدہ ٹیکس رسید کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

نئے نظام کے تحت صارف کو ایسی باقاعدہ رسید جاری کرنا لازمی ہوگا جس پر کاروبار کا نام، مکمل پتہ، رسید نمبر اور پنجاب ریونیو اتھارٹی کا کیو آر کوڈ درج ہو۔

پی آر اے کے مطابق اس اقدام کا مقصد کاروباری لین دین کو دستاویزی بنانا، ٹیکس چوری کی روک تھام اور صوبائی محصولات میں شفافیت لانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مونال ریسٹورنٹ گرانے کا فیصلہ کالعدم قرار

چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی ہدایت پر تمام اضلاع کے کمشنرز نے متعلقہ نوٹیفکیشنز جاری کردیئے ہیں۔

انفورسمنٹ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں فوری کارروائی یقینی بنائی جائے اور کاروباری مراکز میں رسیدوں کے نظام کی مؤثر نگرانی کی جائے۔

موضوعات : #hotelsmarriagehallresturent
ShareSend

متعلقہ خبریں

Decision to demolish Monal Restaurant declared null and void
پاکستان

مونال ریسٹورنٹ گرانے کا فیصلہ کالعدم قرار

13 جولائی , 2026
Federal government supports review of decision to demolish Monal Restaurant
تازہ ترین

وفاقی حکومت کی مونال ریسٹورنٹ مسمار کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی حمایت

11 جون , 2026
لاہور میں مارکیٹیں رات 10 اور ریسٹورنٹ 11 بجے بند کرنے کا فیصلہ
تازہ ترین

لاہور میں مارکیٹیں رات 10 اور ریسٹورنٹ 11 بجے بند کرنے کا فیصلہ

4 نومبر , 2025
اگلی خبر
Azad Kashmir Elections Sherry Rehman alleges polling delays and obstruction of PPP agents.

آزاد کشمیر انتخابات: شیری رحمان کے پولنگ میں تاخیر اور پیپلز پارٹی ایجنٹس کو روکنے کے الزامات

یہ بھی پڑھیں

دفاعی معاہدہ کسی کے خلاف جارحیت کیلئے نہیں ،وزیراعظم

دفاعی معاہدہ کسی کے خلاف جارحیت کیلئے نہیں ،وزیراعظم

10 اگست , 2026
پتنگ باز ہو جائیں تیار ،جنوری میں بسنت منانے کا فیصلہ

پتنگ باز ہو جائیں تیار ،جنوری میں بسنت منانے کا فیصلہ

10 اگست , 2026
کسی میں جرات نہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی نقصان پہنچائے،سہیل آفریدی

کسی میں جرات نہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی نقصان پہنچائے،سہیل آفریدی

10 اگست , 2026
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف سیریز کی تیاریاں

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف سیریز کی تیاریاں

10 اگست , 2026
بھارت کے لیے 114 رافیل طیاروں کی ڈیل، فرانس کی 94 طیارے بھارت میں تیار کرنے کی پیشکش

بھارت کے لیے 114 رافیل طیاروں کی ڈیل، فرانس کی 94 طیارے بھارت میں تیار کرنے کی پیشکش

10 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔