اسلام آباد(پاک تر ک نیوز) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا اج ایک روزہ دورہ پشاور متوقع ہے، جو خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد ان کا پہلا دورہ ہوگا۔دورے کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ہوں گے جبکہ ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس بھی متوقع ہے۔
دورے کے دوران گورنر ہاؤس میں وزیراعظم کی زیر صدارت اعلٰی سطح کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں وزیراعظم کو صوبے کی سیکورٹی صورتحال اور دیگر اہم امور پر بریفنگ دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے ریکروٹمنٹ رولز 2014 بحال کر دیئے، فیڈرل سروس ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم
اجلاس میں صوبے کو درپیش درپیش مسائل اور حالیہ پیش رفت کا تفصیلی جائزہ بھی لیا جائے گا۔












