پشاور (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پشاور میں وفاقی ایپکس کمیٹی کا اعلٰی سطح اجلاس شروع ہو گیا ہے ، جس میں صوبے کی امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان اور اعلٰی حکام شرکت کر رہے ہیں۔
وفاقی وزراء محسن نقوی، اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ، امیر مقام، رانا ثناء اللہ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، کور کمانڈر پشاور اور صوبائی مشیر بھی اجلاس میں موجود ہیں۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم کو خیبرپختونخوا میں امن و امان اور سیکیورٹی امور پر تفصیلی بریفنگ دی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جامِ شہادت نوش کرنے والے شہداء کی فیملیز کے لیے خصوصی مالیاتی پیکیج کا اعلان بھی متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: واخان راہداری پر طالبان کی دراندازی کی کوشش، چین کی سخت تنبیہ
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد وزیراعظم کا صوبے کا یہ پہلا دورہ ہے۔












