کراچی (پاک ترک نیوز )مدینہ منورہ سے لاہور آنے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پرواز میں 75 سالہ مسافر کو دل کا دورہ پڑ گیا، جس کے باعث طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر اتار لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پرواز پی کے میں دورانِ سفر بزرگ مسافر کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور انہیں دل کا دورہ پڑا، جس پر پائلٹ نے فوری فیصلہ کرتے ہوئے طیارے کا رخ کراچی کی جانب موڑ دیا اور وہاں ہنگامی لینڈنگ کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران جنگ کے بعد پہلی بار عالمی منڈی میں تیل کی طلب سے رسد بڑھ گئی، قیمتوں میں کمی کا امکان
کراچی ایئرپورٹ پر پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی طبی ٹیم نے مسافر کو فوری طبی امداد فراہم کی، تاہم طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث انہیں مزید علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔












