پیر , 16 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 3

ایران جنگ کے بعد پہلی بار عالمی منڈی میں تیل کی طلب سے رسد بڑھ گئی، قیمتوں میں کمی کا امکان

18 گھنٹے پہلے
A A
ایران جنگ کے بعد پہلی بار عالمی منڈی میں تیل کی طلب سے رسد بڑھ گئی، قیمتوں میں کمی کا امکان
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن (پاک ترک نیوز )عالمی منڈی میں تیل کی صورتحال تبدیل ہونے لگی، ایران جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار عالمی سطح پر تیل کی رسد طلب سے بڑھ گئی، اکتوبر میں یومیہ تقریباً 20 لاکھ بیرل اضافی تیل عالمی منڈی میں دستیاب رہا۔

بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث کئی ماہ تک متاثر رہنے والی تیل کی ترسیل میں بہتری آئی ہے، خلیجی ممالک سے تیل کی برآمدات عالمی طلب کے مقابلے میں کہیں زیادہ تیزی سے بحال ہوئی ہیں۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ عالمی تیل منڈی میں توازن بحال ہونے کے ابتدائی آثار سامنے آ رہے ہیں۔ اس سے قبل ایران جنگ کے باعث آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل اور گیس کی ترسیل متاثر ہوئی تھی، جہاں سے دنیا کی تقریباً پانچویں حصے کی تیل اور گیس کی سپلائی گزرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنگ کے آغاز سے قبل فروری میں عالمی معیار کے برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 72 ڈالر فی بیرل تھی، جو اپریل کے اختتام تک بڑھ کر 126 ڈالر تک پہنچ گئی۔ تاہم حالیہ دنوں میں قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اور جمعے کو برینٹ خام تیل تقریباً 95 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوتا رہا۔

بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں سال کی آخری سہ ماہی میں عالمی سطح پر تیل کی یومیہ رسد 10 کروڑ 50 لاکھ بیرل رہنے کا امکان ہے، جو متوقع طلب سے 17 لاکھ بیرل زیادہ ہوگی۔

ایجنسی کے مطابق تیل کی رسد میں بہتری کے باعث ہنگامی ذخائر پر دباؤ بھی کم ہوا ہے۔ رکن ممالک فروری کے اختتام تک مزید 7 کروڑ 10 لاکھ بیرل تیل عالمی منڈی میں فراہم کریں گے۔

دوسری جانب تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس کے مطابق اکتوبر میں خام تیل کی یومیہ پیداوار 4 کروڑ 10 لاکھ بیرل رہی، جو ستمبر کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

عالمی توانائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ رواں سال تیل کی عالمی طلب میں یومیہ 26 لاکھ 80 ہزار بیرل کمی متوقع ہے اور یہ 10 کروڑ 32 لاکھ بیرل یومیہ رہ سکتی ہے۔ آئندہ سال طلب میں بحالی کا امکان ہے، تاہم بلند قیمتوں، برقی گاڑیوں کے بڑھتے استعمال اور ایندھن کی بچت کے رجحان کے باعث گاڑیوں کے ایندھن کی کھپت متاثر رہے گی۔

موضوعات : demandexceedediranoilOILPRICEpricesupplywar
ShareSend

متعلقہ خبریں

اسحاق ڈار کی ایرانی، تاجکستانی وزرائے خارجہ سے ملاقات
اہم ترین 2

اسحاق ڈار کی ایرانی، تاجکستانی وزرائے خارجہ سے ملاقات

16 نومبر , 2026
Two oil tankers struck underwater mines in the Strait of Hormuz.
تازہ ترین

آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکر زیرِ سمندر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے

16 نومبر , 2026
Trump threatens Iran with military action once again
تازہ ترین

ٹرمپ کی ایران کو ایک بار پھر فوجی کارروائی کی دھمکی

13 نومبر , 2026
سونے کی قیمت میں بڑی کمی
تازہ ترین

سونے کی قیمت میں بڑی کمی

12 نومبر , 2026
We will achieve total victory against Iran: Trump's announcement
تازہ ترین

ایران کے خلاف مکمل فتح حاصل کریں گے: ٹرمپ کا اعلان

12 نومبر , 2026
جی 7ممالک کا ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کا اعلان
اہم ترین

جی 7ممالک کا ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کا اعلان

12 نومبر , 2026
اگلی خبر
PIA flight from Madinah to Lahore makes emergency landing in Karachi

مدینہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار کی ایرانی، تاجکستانی وزرائے خارجہ سے ملاقات

اسحاق ڈار کی ایرانی، تاجکستانی وزرائے خارجہ سے ملاقات

16 نومبر , 2026
نئے صوبوں کے قیام پر پیپلز پارٹی کے مؤقف میں کوئی تضاد نہیں، رضا ربانی

نئے صوبوں کے قیام پر پیپلز پارٹی کے مؤقف میں کوئی تضاد نہیں، رضا ربانی

16 نومبر , 2026
Chaudhry Salik Hussain has sent a response to Maryam Nawaz’s legal notice claiming Rs 5 billion in damages.

چوہدری سالک حسین نےمریم نواز کے 5 ارب روپے ہرجانے کے قانونی نوٹس کا  جواب بھجوا دیا

16 نومبر , 2026
Bushra Bibi's eyesight is affected, request filed to be transferred to hospital for treatment

بشریٰ بی بی کی بینائی متاثر ، علاج کے لیے اسپتال منتقلی کی درخواست دائر

16 نومبر , 2026
I am at risk of brain hemorrhage and heart attack, if I survive I will prove my innocence PTI founder's letter to the Chief Justice

مجھے برین ہیمرج اور دل کے دورے کا خطرہ ہے، زندہ رہوں گا تو بے گناہی ثابت کروں گا: بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس صاحبان کو خط

16 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔