پیر , 16 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

بشریٰ بی بی کی بینائی متاثر ، علاج کے لیے اسپتال منتقلی کی درخواست دائر

51 منٹس پہلے
A A
Bushra Bibi's eyesight is affected, request filed to be transferred to hospital for treatment
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل میں ملاقات کے بعد اہم پیش رفت سامنے آگئی، بشریٰ بی بی نے علاج اور آنکھوں کے ممکنہ آپریشن کے لیے اسپتال منتقلی کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی۔بشریٰ بی بی نے اپنے وکلا لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے عدالت سے رجوع کیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ان کا مکمل طبی ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے، طبی معائنے اور سرجری کے لیے تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں اور بہتر نگہداشت و علاج کے لیے انہیں فوری طور پر کسی مستند خصوصی اسپتال منتقل کیا جائے۔

درخواست کے مطابق 10 نومبر کو ہونے والی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کی صحت کی سنگینی سے آگاہ کیا، جبکہ بشریٰ بی بی نے 15 نومبر کو ممکنہ آنکھوں کے آپریشن کے بارے میں بتایا تھا۔درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ بشریٰ بی بی کو آنکھوں میں تکلیف اور دیکھنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ شکایت کے سات سے آٹھ روز بعد جیل میں ڈاکٹر نے معائنہ کیا اور انہیں بتایا گیا کہ آنکھوں کی اہم سرجری درکار ہے، جس کے نتیجے میں بینائی متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا۔عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست کے مطابق بشریٰ بی بی کی دونوں آنکھوں میں موتیے کی تشخیص ہوئی ہے اور جیل حکام کے مطابق ان کا آپریشن 15 نومبر 2026 کو متوقع تھا۔درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی بینائی اس حد تک متاثر ہو چکی ہے کہ وہ عینک کے بغیر دیکھنے سے قاصر ہیں، جبکہ عینک لگانے کے باوجود سامنے بیٹھے افراد کو صرف سیاہ شکل کے طور پر دیکھ پاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مجھے برین ہیمرج اور دل کے دورے کا خطرہ ہے، زندہ رہوں گا تو بے گناہی ثابت کروں گا: بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس صاحبان کو خط

درخواست گزار کے مطابق آنکھوں میں شدید درد کے باعث بشریٰ بی بی روزانہ درد دور کرنے والی دوائیں استعمال کر رہی ہیں۔ جیل میں صفائی کی ناقص صورتِ حال، حشرات اور کاکروچ کی موجودگی بھی ان کی صحت کے لیے خطرہ قرار دی گئی ہے۔درخواست میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ماضی میں ان کے کمرے سے سات چھوٹے سانپ نکلے تھے، جس کے بعد متعلقہ حصوں کو سیمنٹ سے بند کیا گیا۔ مزید کہا گیا ہے کہ جیل میں دستیاب ڈاکٹر آنکھوں کے امراض کے ماہر نہیں، جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات اور انفیکشن کے خدشے کے باعث آپریشن کے بعد بینائی مستقل طور پر متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

درخواست کے ساتھ 11 نومبر 2026 کو اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات کی تفصیلی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائی گئی ہے۔

موضوعات : bushrabibihospitalimrankhanpti
ShareSend

متعلقہ خبریں

I am at risk of brain hemorrhage and heart attack, if I survive I will prove my innocence PTI founder's letter to the Chief Justice
پاکستان

مجھے برین ہیمرج اور دل کے دورے کا خطرہ ہے، زندہ رہوں گا تو بے گناہی ثابت کروں گا: بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس صاحبان کو خط

16 نومبر , 2026
What is the injection administered into Imran Khan's eye
تازہ ترین

عمران خان کی آنکھ میں لگنے والا انجیکشن کیا ہے؟

16 نومبر , 2026
جیل میں قید یاسمین راشد کی اسپتال منتقلی کیلئے درخواست دائر
پاکستان

جیل میں قید یاسمین راشد کی اسپتال منتقلی کیلئے درخواست دائر

14 نومبر , 2026
190 Million Pound Case Appeals of Imran Khan and Bushra Bibi set for hearing on November 18
تازہ ترین

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں 18 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر

13 نومبر , 2026
Noreen Niazi and Uzma Khan have been released from Kot Lakhpat Jail.
تازہ ترین

نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا

12 نومبر , 2026
Imran Khan likely to be shifted to private hospital
تازہ ترین

عمران  خان کو نجی اسپتال منتقل کیے جانے کا امکان

12 نومبر , 2026
اگلی خبر
Chaudhry Salik Hussain has sent a response to Maryam Nawaz’s legal notice claiming Rs 5 billion in damages.

چوہدری سالک حسین نےمریم نواز کے 5 ارب روپے ہرجانے کے قانونی نوٹس کا  جواب بھجوا دیا

یہ بھی پڑھیں

Chaudhry Salik Hussain has sent a response to Maryam Nawaz’s legal notice claiming Rs 5 billion in damages.

چوہدری سالک حسین نےمریم نواز کے 5 ارب روپے ہرجانے کے قانونی نوٹس کا  جواب بھجوا دیا

16 نومبر , 2026
Bushra Bibi's eyesight is affected, request filed to be transferred to hospital for treatment

بشریٰ بی بی کی بینائی متاثر ، علاج کے لیے اسپتال منتقلی کی درخواست دائر

16 نومبر , 2026
I am at risk of brain hemorrhage and heart attack, if I survive I will prove my innocence PTI founder's letter to the Chief Justice

مجھے برین ہیمرج اور دل کے دورے کا خطرہ ہے، زندہ رہوں گا تو بے گناہی ثابت کروں گا: بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس صاحبان کو خط

16 نومبر , 2026
Iraqi President urges Trump to end the war with Iran, demands fulfillment of promises for global peace.

عراقی صدر کی ٹرمپ سے ایران جنگ ختم کرنے کی اپیل، عالمی امن کے وعدے پورے کرنے کا مطالبہ

16 نومبر , 2026
Big drop in gold and silver prices

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی

16 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔