کراچی(پاک ترک نیوز ) کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے محکمہ انسداد دہشت گردی نے وفاقی حساس ادارے کے ہمراہ مشترکہ کارروائی میں مبینہ کالعدم تنظیم سندھودیش لبریشن آرمی کے دو اہم کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے تیار دیسی ساختہ بم اور دستی بم بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
محکمہ انسداد دہشت گردی کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت مدد علی عرف علی ولد علی اکبر اور جنید علی عباسی ولد امان اللہ عباسی کے نام سے ہوئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہیں مبینہ کالعدم تنظیم سندھودیش لبریشن آرمی کی جانب سے عسکری تربیت فراہم کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: علاقائی اقتصادی ترقی کے لیے امن اور استحکام ناگزیر ہے، اسحاق ڈار
حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں، پولیس اور رینجرز کی اہم عمارتوں اور دفاتر کی نگرانی اور معلومات جمع کرنے کے بعد حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔












