استنبول(پاک ترک نیوز ) ترکیہ کے شہر استنبول کی تاریخی مسجد آیا صوفیہ کے نیچے صدیوں پرانے زیرِ زمین سرنگوں کے نظام سے تقریباً 3 ہزار ٹن ملبہ ہٹانے کے بعد خفیہ راستے منظر عام پر آگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے فروری 2025 میں ان سرنگوں کی کھدائی اور صفائی کا کام شروع کیا تھا، جس کے نتیجے میں تاریخی عمارت کے ان حصوں تک رسائی ممکن ہوئی ہے جو طویل عرصے سے مٹی اور ملبے تلے دبے ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: مدینہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
ماہرِ آثارِ قدیمہ حسن فرات دیکر نے 16 اکتوبر کو استنبول میں ایک پریزنٹیشن کے دوران انکشاف کیا کہ تقریباً 1600 سال قدیم یہ سرنگیں رومی دور میں تعمیر کی گئی تھیں۔ان کے مطابق زیرِ زمین راستے ماضی میں پانی کی ترسیل اور نکاسیِ آب کے نظام کا حصہ تھے، جبکہ انہیں محفوظ گزرگاہوں کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا تھا۔












