تہران ( پاک ترک نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر نئے امریکی حملوں سے کانگریس کو آگاہ کرتے ہوئے کارروائی کو محدود اور ضروری قرار دے دیا۔
کانگریس کو خط کے ذریعے بتایا گیا امریکی محکمۂ دفاع نے ایران کے خلاف فضائی حملے دوبارہ شروع کر دیے ، یہ حملے 7 جولائی سے شروع ہوئے، فوجی کارروائی امریکی شہریوں اور امریکا کے مفادات کے تحفظ کی اپنی آئینی ذمہ داری کے مطابق کی جا رہی ہے، چاہے وہ ملک کے اندر ہوں یا بیرونِ ملک۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی پارلیمنٹ کا اجلاس ، آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق بل پیش
امریکی صدر نے کہا حالیہ حملے محدود، متوازن، پیشگی منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے، اور اس انداز میں انجام دیے گئے کہ شہری ہلاکتوں کو کم سے کم رکھا جا سکے۔












