واشنگٹن (پاک ترک نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی، تھامس میسی کے سوا تمام ری پبلکن ارکان نے ہیگسیتھ کی حمایت میں ووٹ دیا۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد پیش کرنے والے ری پبلکن رکن کانگریس تھامس میسی کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وینزویلا اور ایران میں کامیابیاں حاصل ہوئیں جبکہ ریکارڈ تعداد میں فوجیوں کی بھرتیاں کی گئیں، یہی وجہ ہے کہ ایوان نمائندگان نے پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی کوشش مسترد کردی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے میری سیکیورٹی واپس لے لی، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس امریکا کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں، انہیں روکا جانا چاہیے۔واضح رہے کہ پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد ری پبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے پیش کی تھی، جسے ایوان نمائندگان میں 211 کے مقابلے میں 204 ووٹوں سے مسترد کردیا گیا تھا۔












