واشنگٹن (پاک ترک نیوز)امریکا نے ایران کو جنگی نقصانات کا معاوضہ دینے سے صاف انکار کردیا، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف مؤثر بحری ناکہ بندی اور سخت اقتصادی پابندیوں کے باعث مزید بڑے فوجی آپریشنز کی ضرورت نہیں رہی۔پیرس میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ ایران کے خلاف اقتصادی دباؤ کے نتائج سامنے آ رہے ہیں اور پابندیوں کے باعث ایران کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے ایران کی جانب سے جنگی نقصانات کے معاوضے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران کو کوئی تاوان ادا نہیں کرے گا، بلکہ ان کے بقول خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے پر ایران کو معاوضہ ادا کرنا چاہیے۔مارکو روبیو نے مزید کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت ثالثوں کے ذریعے جاری ہے، تاہم واشنگٹن اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی، ڈونلڈ ٹرمپ
انہوں نے واضح کیا کہ امریکا فی الحال معاشی دباؤ کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کر رہا ہے اور موجودہ حالات میں بڑے فوجی آپریشنز کی ضرورت محسوس نہیں کی جا رہی۔












