تہران (پاک ترک نیوز )ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی فضائی و خلائی فورس نے زیرِ زمین نئے میزائل شہر کی ویڈیو جاری کردی، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اب جنگ کا جغرافیہ ایرانی مسلح افواج طے کریں گی۔محمد باقر قالیباف نے اپنے بیان میں کہا کہ کوئی غلط اندازہ نہ لگائے، ایران نے یہ جدید فوجی صلاحیتیں شدید دباؤ، پابندیوں، فوجی دھمکیوں اور جنگ کے دوران حاصل کی ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ معمولی سی غلطی کی صورت میں بھی ایران فوری اور ناقابلِ تصور دفاعی کارروائی سے گریز نہیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کا ایران کو جنگی نقصانات کا معاوضہ دینے سے صاف انکار
دوسری جانب ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے امریکا کے ساتھ مذاکرات یا قطر میں کسی اجلاس کی تردید کردی۔محسن رضائی کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے مذاکرات کے دعوے جھوٹے ہیں، امریکا کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت نہیں ہو رہی۔












