بدھ , 11 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

امریکی ایوان نمائندگان میں وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد مسترد

3 گھنٹے پہلے
A A
امریکی ایوان نمائندگان میں وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد مسترد
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن (پاک ترک نیوز )امریکی ایوان نمائندگان نے وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد مسترد کر دی، قرارداد کے حق میں 204 جبکہ مخالفت میں 211 ووٹ ڈالے گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق مواخذے کی قرارداد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنی جماعت ری پبلکن پارٹی کے رکن تھامس میسی نے پیش کی تھی۔ انہوں نے ایران کے خلاف جنگ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ پیٹ ہیگسیتھ نے کانگریس کو نظرانداز کیا اور فوجی کارروائی کے لیے اختیارات کا غیر قانونی استعمال کیا۔

قرارداد میں وزیر جنگ پر ایران کے شہر میناب میں ایک اسکول پر امریکی حملے کے نتیجے میں بچوں اور دیگر بے گناہ شہریوں کی ہلاکتوں کا بھی الزام عائد کیا گیا تھا۔ قرارداد پیش کرنے والے رکن کا کہنا تھا کہ ہیگسیتھ نے امریکی آئین کی خلاف ورزی کی اور اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا۔

مواخذے کی قرارداد مسترد ہونے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی، تھامس میسی کے سوا تمام ری پبلکن ارکان نے وزیر جنگ کی حمایت میں ووٹ دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ وینزویلا اور ایران میں کامیابیاں حاصل ہوئیں جبکہ ریکارڈ تعداد میں فوجیوں کی بھرتیاں کی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایوان نے پیٹ ہیگسیتھ کو بری کر دیا، ڈیموکریٹس امریکا کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں اور انہیں روکا جانا چاہیے۔

دوسری جانب مواخذے کی قرارداد پر ووٹنگ سے قبل پیٹ ہیگسیتھ نے کہا تھا کہ یہ قرارداد ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، مواخذے کی کوشش محض ایک تماشا اور امریکی فوجیوں کے خلاف سازش ہے۔

امریکی وزیر جنگ کا کہنا تھا کہ امریکا کی تاریخ میں فوجی کارروائی کے دوران کسی وزیر جنگ کو عہدے سے نہیں ہٹایا گیا، جبکہ جاری فوجی کارروائی قانونی حیثیت رکھتی ہے۔

موضوعات : rejectsRepresentativesResolutionwar
ShareSend

متعلقہ خبریں

US flatly refuses to compensate Iran for war damages
تازہ ترین

امریکا کا ایران کو جنگی نقصانات کا معاوضہ دینے سے صاف انکار

11 نومبر , 2026
جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو ایران بھرپور جوابی کارروائی کرے گا، عباس عراقچی کی امریکا کو وارننگ
تازہ ترین

جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو ایران بھرپور جوابی کارروائی کرے گا، عباس عراقچی کی امریکا کو وارننگ

9 نومبر , 2026
غزہ میں جنگ کی تباہ کاریوں کے درمیان خوشیوں کی بہار، 250 فلسطینی جوڑوں کی اجتماعی شادی
تازہ ترین

غزہ میں جنگ کی تباہ کاریوں کے درمیان خوشیوں کی بہار، 250 فلسطینی جوڑوں کی اجتماعی شادی

8 نومبر , 2026
The US has suffered a loss of $3 trillion due to just one election, says Trump.
اہم ترین

صرف ایک الیکشن کی وجہ سے امریکا کو 3 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہو چکا، ٹرمپ

7 نومبر , 2026
JD Vance opposes a prolonged war in the Middle East.
تازہ ترین

مشرق وسطیٰ میں طویل جنگ کے مخالف ہیں ،جے ڈی وینس

4 نومبر , 2026
US spending on the war in Iran has exceeded $47 billion.
تازہ ترین

ایران جنگ پر امریکی اخراجات 47 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

28 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

یہ بھی پڑھیں

فرانس کا ڈیڑھ ارب یورو سے زائد مالیت کے دو جدید جاسوس سیٹلائٹس خریدنے کا معاہدہ

11 نومبر , 2026
Crude oil becomes cheaper in the global market

عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا

11 نومبر , 2026
Alleged assassination threats from Iran, US Treasury Secretary, family members moved to military base

ایران کی جانب سے مبینہ قاتلانہ دھمکیاں، امریکی وزیرِ خزانہ اہلِ خانہ سمیت فوجی اڈے پر منتقل

11 نومبر , 2026
Decision to install smart meters across the country, preparation to borrow billions of dollars

ملک بھر میں اسمارٹ میٹرز لگانے کا فیصلہ، اربوں ڈالر قرض لینے کی تیاری

11 نومبر , 2026
Major setback for NASA space mission

ناسا کے خلائی مشن کو بڑا دھچکا

11 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔