ہفتہ , 6 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ٹرمپ مودی ڈیل: روسی تیل سے دستبرداری ، بھارت کو امریکی ٹیرف میں بڑی رعایت

4 مہینے پہلے
A A
ٹرمپ مودی ڈیل: روسی تیل سے دستبرداری ، بھارت کو امریکی ٹیرف میں بڑی رعایت
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن : (پاک ترک نیوز)امریکا اور بھارت کے درمیان ایک اہم تجارتی سمجھوتہ طے پا گیا ہے جس کے بعد واشنگٹن نے بھارتی مصنوعات پر عائد ٹیرف میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
اس پیش رفت کو عالمی توانائی اور تجارتی سیاست میں ایک بڑی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں بتایا کہ پیر کی صبح بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دوطرفہ تجارت، توانائی کے معاملات اور یوکرین جنگ سمیت کئی حساس عالمی امور زیرِ بحث آئے۔
صدر ٹرمپ کے مطابق بھارتی قیادت نے روس سے تیل کی خریداری ختم کرنے اور امریکا و وینیزویلا سے توانائی درآمدات بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی، جس کے بعد امریکا نے فوری طور پر بھارت کے ساتھ ایک نئے تجارتی معاہدے پر اصولی اتفاق کر لیا۔
اس معاہدے کے تحت امریکا نے بھارتی مصنوعات پر ریسپروکل ٹیرف 25 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ بھارت نے امریکی مصنوعات پر عائد ٹیرف اور دیگر غیر تجارتی رکاوٹیں بتدریج ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ آئندہ مرحلے میں بھارت امریکی توانائی، ٹیکنالوجی، زرعی اور صنعتی مصنوعات کی خریداری میں نمایاں اضافہ کرے گا، جس کا مجموعی حجم 500 ارب ڈالر سے تجاوز کر سکتا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا روسی توانائی خریدنے والے ممالک پر دباؤ بڑھا رہا ہے اور عالمی منڈی میں تیل و تجارت کے نئے اتحاد تشکیل پا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس امریکا نے روسی تیل کی درآمدات کے باعث بھارت پر اضافی ٹیرف عائد کیے تھے، جو مجموعی طور پر 50 فیصد تک جا پہنچے تھے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ممکنہ معاہدے سے امریکا اور بھارت کے معاشی و اسٹریٹجک تعلقات کو نئی سمت مل سکتی ہے، تاہم اس پر عملی عملدرآمد، شرائط اور حتمی ٹائم لائن سے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔
نئی دہلی کی جانب سے اس پیش رفت پر اب تک کوئی سرکاری ردعمل جاری نہیں کیا گیا، جبکہ عالمی سطح پر اس معاہدے کے ممکنہ اثرات پر بحث جاری ہے۔

موضوعات : Donald TrumpModi
ShareSend

متعلقہ خبریں

آبنائے ہرمز میں امریکی بحری ناکہ بندی اب ختم کردی جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ
اہم ترین

آبنائے ہرمز میں امریکی بحری ناکہ بندی اب ختم کردی جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ

29 مئی , 2026
ایران جنگ پر اختلافات کی خبریں، ٹرمپ نے عسکری قیادت سے متعلق دعوؤں کو جھوٹا قرار دیدیا
اہم ترین

ایران جنگ پر اختلافات کی خبریں، ٹرمپ نے عسکری قیادت سے متعلق دعوؤں کو جھوٹا قرار دیدیا

24 فروری , 2026
ٹرمپ کا ایران کو 10 سے 15 دن کا الٹی میٹم، منہ توڑ جواب دیں گے، تہران کا دوٹوک اعلان
اہم ترین 2

ٹرمپ کا ایران کو 10 سے 15 دن کا الٹی میٹم، منہ توڑ جواب دیں گے، تہران کا دوٹوک اعلان

20 فروری , 2026
طیارہ بردار جہاز نہیں، اسے ڈبونے کی قوت اصل طاقت ہے: آیت اللہ خامنہ ای کا سخت پیغام
اہم ترین 3

طیارہ بردار جہاز نہیں، اسے ڈبونے کی قوت اصل طاقت ہے: آیت اللہ خامنہ ای کا سخت پیغام

18 فروری , 2026
ایران کے خلاف امریکی کارروائی چند ہفتوں میں متوقع، ٹرمپ کے قریبی سینیٹر کا سخت انتباہ
اہم ترین 2

ایران کے خلاف امریکی کارروائی چند ہفتوں میں متوقع، ٹرمپ کے قریبی سینیٹر کا سخت انتباہ

17 فروری , 2026
ایران۔امریکا جوہری مذاکرات: ٹرمپ کا بالواسطہ شمولیت کا اعلان، ناکامی پرجنگ کا عندیہ
اہم ترین

ایران۔امریکا جوہری مذاکرات: ٹرمپ کا بالواسطہ شمولیت کا اعلان، ناکامی پرجنگ کا عندیہ

17 فروری , 2026
اگلی خبر
بھارت سے میچ نہیں ہوگا، پاکستان کا دوٹوک فیصلہ، آئی سی سی کو باضابطہ آگاہ کردیا

بھارت سے میچ نہیں ہوگا، پاکستان کا دوٹوک فیصلہ، آئی سی سی کو باضابطہ آگاہ کردیا

یہ بھی پڑھیں

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ، سیاسی ،انتظامی صورتحال کا جائزہ

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ، سیاسی ،انتظامی صورتحال کا جائزہ

6 جون , 2026
Pakistan and China's alliance exposes India's weaknesses

پاکستان اور چین کا اتحاد، بھارت کی کمزوریاں عیاں

6 جون , 2026
Pakistan receives LNG cargo from Qatar

پاکستان نے قطر سے ایل این جی کارگو حاصل کر لیے

6 جون , 2026
Cheap petrol scheme Rs 4000 and others

سستا پیٹرول اسکیم،ایک ساتھ 4000روپے

6 جون , 2026
50,000 e-bikes, 5,000 e-taxis for Punjab youth

پنجاب کے نوجوانوں کیلئے50ہزار ای بائیکس ،5ہزار ای ٹیکسیاں

6 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In