پیر , 7 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ایران جنگ پر اختلافات کی خبریں، ٹرمپ نے عسکری قیادت سے متعلق دعوؤں کو جھوٹا قرار دیدیا

7 مہینے پہلے
A A
ایران جنگ پر اختلافات کی خبریں، ٹرمپ نے عسکری قیادت سے متعلق دعوؤں کو جھوٹا قرار دیدیا
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن : (پاک ترک نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان میڈیا رپورٹس پر سخت ردعمل دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے ایران پر ممکنہ حملے کے خطرات سے آگاہ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق جنرل کین نے صدر ٹرمپ کو خبردار کیا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ امریکا کو طویل تنازع میں الجھا سکتی ہے اور اس میں امریکی جانی نقصان کا بھی خدشہ ہے۔
تاہم ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے ان خبروں کو “100 فیصد غلط” قرار دیا اور کہا کہ جنرل کین کا ماننا ہے کہ اگر جنگ ہوئی تو امریکا اسے “آسانی سے جیت سکتا ہے”۔
اخبار دی واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ گزشتہ ہفتے ہونے والی ایک میٹنگ میں جنرل کین نے بتایا کہ اہم اسلحے کی کمی اور خطے میں اتحادیوں کی محدود حمایت ایران کے ممکنہ جوابی حملے کو روکنے کی امریکی صلاحیت کو متاثر کر سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور یوکرین کی مدد کے باعث امریکی میزائل دفاعی نظام کے لیے استعمال ہونے والے اسلحہ کے ذخائر بھی کم ہو چکے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ جنرل کین نے ایران کے خلاف کسی بھی بڑے آپریشن کے حجم، اس کی پیچیدگی اور امریکی جانی نقصان کے خدشات پر تشویش ظاہر کی۔
جنرل کین کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ان کا کام سویلین قیادت کو مختلف عسکری آپشنز، ان کے اثرات اور خطرات سے آگاہ کرنا ہے۔
دوسری جانب نیوز ویب سائٹ ایکسِیوس نے رپورٹ کیا کہ کئی ہفتوں سے ایران کے معاملے پر صدر ٹرمپ کو بریفنگ دینے والی واحد عسکری شخصیت جنرل کین ہیں، جبکہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی آپریشنز کے سربراہ بریڈ کوپر کو جنوری کے بعد کسی اہم ملاقات میں مدعو نہیں کیا گیا۔
ایکسِیوس کے مطابق وینزویلا میں صدر نکولس مادورو کے خلاف آپریشن کے معاملے پر جنرل کین پُرجوش تھے، لیکن ایران کے حوالے سے وہ زیادہ محتاط نظر آتے ہیں کیونکہ اس میں امریکی ہلاکتوں اور طویل جنگ میں پھنسنے کا خطرہ زیادہ ہے۔

موضوعات : Donald TrumpGeneral Dan CainiranUS Army
ShareSend

متعلقہ خبریں

Iran maintains a tough stance once again regarding the Strait of Hormuz.
تازہ ترین

ایران کا آبنائے ہرمز کے معاملے پر ایک بار پھر سخت موقف برقرار

7 ستمبر , 2026
Iran's decision to establish a 'no-go zone' outside the Strait of Hormuz.
تازہ ترین

ایران کا آبنائے ہرمز کے باہر نو گو زون قائم کرنے کا فیصلہ

7 ستمبر , 2026
Iran claims to have targeted US naval vessels and oil tankers.
تازہ ترین

ایران کا امریکی بحری جہازوں اور آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

6 ستمبر , 2026
Trump's threat to attack Iran's Fordow facility
اہم ترین

ٹرمپ کی ایران کے پِک ایکس ماؤنٹین پر حملے کی دھمکی

5 ستمبر , 2026
Why are Larak and Kharg Islands so important for Iran
تازہ ترین

لارک اور خارگ جزیرے ایران کیلئے اتنے اہم کیوں؟

4 ستمبر , 2026
The Strait of Hormuz will not open without Iran's consent Ebrahim Azizi.
تازہ ترین

آبنائے ہرمز ایران کی مرضی کے بغیر نہیں کھلے گی،ابراہیم عزیزی

4 ستمبر , 2026
اگلی خبر
افغانستان پر پاکستانی فضائی حملے،بھارت- طالبان دہشتگرد گٹھ جوڑ کا جواب

افغانستان پر پاکستانی فضائی حملے،بھارت- طالبان دہشتگرد گٹھ جوڑ کا جواب

یہ بھی پڑھیں

Fatima Sana fined for violating the code of conduct

فاطمہ ثناء پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پرجرمانہ عائد

7 ستمبر , 2026
سعودی عرب کے لیے 5 ارب ڈالر کے امریکی اسلحہ پیکیج کی منظوری

سعودی عرب کے لیے 5 ارب ڈالر کے امریکی اسلحہ پیکیج کی منظوری

7 ستمبر , 2026
امریکی کمپنی کا ہائپرسونک نظام کے لیے جدید ٹیسٹ پلیٹ فارم تیار کرنے کا معاہدہ

امریکی کمپنی کا ہائپرسونک نظام کے لیے جدید ٹیسٹ پلیٹ فارم تیار کرنے کا معاہدہ

7 ستمبر , 2026
ترکیہ کی خدماتی برآمدات ریکارڈ 125 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئیں

ترکیہ کی خدماتی برآمدات ریکارڈ 125 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئیں

7 ستمبر , 2026
ٹی اے پی ایئر پرتگال کی نجکاری، ایئر فرانس اور لفتھانزا کی بولیوں میں مقابلہ تیز

ٹی اے پی ایئر پرتگال کی نجکاری، ایئر فرانس اور لفتھانزا کی بولیوں میں مقابلہ تیز

7 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔