اتوار , 11 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پنجاب کے نوجوانوں کیلئے50ہزار ای بائیکس ،5ہزار ای ٹیکسیاں

4 مہینے پہلے
A A
50,000 e-bikes, 5,000 e-taxis for Punjab youth
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) پنجاب حکومت نے نئے بجٹ میں نوجوانوں کو ریلیف دینے کے لیے بڑا منصوبہ تیار کر لیا۔ 50 ہزار الیکٹرک بائیکس اور 5 ہزار ای ٹیکسیاں بلا سود فراہم کرنے کی تجویز بجٹ میں شامل کر لی گئی، جبکہ مفت سفری سہولت کے مستقبل پر بھی غور جاری ہے۔

پنجاب حکومت آئندہ بجٹ میں طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کے لیے خصوصی پیکج متعارف کرانے جا رہی ہے۔ مجوزہ منصوبے کے تحت 50 ہزار الیکٹرک بائیکس اور 5 ہزار ای ٹیکسیاں آسان اقساط اور بلا سود قرضوں پر فراہم کی جائیں گی۔ منصوبے کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان کا کہنا ہےنوجوانوں کو معاشی سرگرمیوں میں شامل کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔ ای بائیکس اور ای ٹیکسیوں کی فراہمی سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور آلودگی میں بھی کمی آئے گی

حکام کے مطابق ای ٹیکسی اسکیم کے تحت مستحق افراد کو آسان اقساط کے ساتھ بلا سود فنانسنگ فراہم کی جائے گی، جبکہ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور دیگر اخراجات میں بھی خصوصی مراعات دی جا سکتی ہیں۔

دوسری جانب پنجاب حکومت مفت پبلک ٹرانسپورٹ سہولت کے مستقبل کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو دی گئی بریفنگ میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ اگر پٹرول کی قیمت 300 روپے فی لیٹر تک کم ہو جائے تو مفت سفری سہولت ختم کی جا سکتی ہے۔اس حوالے سے فیصلہ جلد متوقع ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران 7 کروڑ سے زائد مسافروں نے مفت سفری سہولت سے فائدہ اٹھایا۔ تاہم حکام اس پروگرام کو مزید توسیع دینے یا نہ دینے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کر رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر ای بائیکس اور ای ٹیکسیوں کا منصوبہ مؤثر انداز میں نافذ ہوا تو نہ صرف نوجوانوں کو روزگار ملے گا بلکہ ایندھن کے درآمدی بل اور فضائی آلودگی میں بھی کمی لانے میں مدد ملے گی۔ اب سب کی نظریں آئندہ بجٹ پر ہیں کہ حکومت ان منصوبوں کے لیے کتنے فنڈز مختص کرتی ہے۔

موضوعات : #punabbikes
ShareSend

متعلقہ خبریں

Major action by the Education Minister regarding alleged corruption worth Rs 6 billion in Punjab University Town III.
تازہ ترین

پنجاب یونیورسٹی ٹاؤن تھری میں 6 ارب روپے کی مبینہ کرپشن، وزیر تعلیم کا بڑا ایکشن

24 اگست , 2026
The entry test for postgraduate medical admissions in Punjab will be held on October 25.
تازہ ترین

پنجاب میں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل داخلوں کا انٹری ٹیسٹ 25 اکتوبر کو ہوگا

22 اگست , 2026
Students in Punjab will again get e-bikes on installments
تازہ ترین

پنجاب میں طلبا کو پھر قسطوں پر ای بائیکس ملیں گی

30 جون , 2026
Punjab Chief Minister approves Rs 50,000 fine for those throwing garbage in streets
اہم ترین 3

گلی محلوں میں آلائشیں پھینکنے والوں کو 50ہزار روپے جرمانہ ،وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دیدی

23 مئی , 2026
10ای چالان نہ جمع کروانے پر بائیک اور کاریں ضبط ہوں گی
تازہ ترین

10ای چالان نہ جمع کروانے پر بائیک اور کاریں ضبط ہوں گی

20 اکتوبر , 2025
اگلی خبر
Cheap petrol scheme Rs 4000 and others

سستا پیٹرول اسکیم،ایک ساتھ 4000روپے

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم سے فضل الرحمان کی ملاقات ،حکومت ،اپوزیشن مذاکرات کی بحالی کا امکان

وزیراعظم سے فضل الرحمان کی ملاقات ،حکومت ،اپوزیشن مذاکرات کی بحالی کا امکان

10 اکتوبر , 2026
خیبرپختونخوا میں عملاً گورنر راج نافذ ہے، صرف اعلان باقی ہے: بیرسٹر گوہر

خیبرپختونخوا میں عملاً گورنر راج نافذ ہے، صرف اعلان باقی ہے: بیرسٹر گوہر

10 اکتوبر , 2026
پاکستان کا سعودی عرب کی سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کا اعلان

پاکستان کا سعودی عرب کی سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کا اعلان

10 اکتوبر , 2026
صدر،وزیراعظم کی ملاقات ،خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کا حتمی فیصلہ مؤخر

صدر،وزیراعظم کی ملاقات ،خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کا حتمی فیصلہ مؤخر

10 اکتوبر , 2026
Don't tell Abu, he will die, Laiba's last message

ابو کو مت بتانا مر جائیں گے ،لائبہ کا آخری میسج

10 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔