جمعرات , 10 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کراچی میں سحری کے وقت سلنڈر دھماکا، 16 افراد جاں بحق، بچی معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی

7 مہینے پہلے
A A
کراچی میں سحری کے وقت سلنڈر دھماکا، 16 افراد جاں بحق، بچی معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی
Share on Facebookwhatsapp

کراچی: (پاک ترک نیوز)کراچی کے علاقے سولجر بازار گل رانا کالونی میں سحری کے وقت ایک رہائشی عمارت میں گیس لیکیج کے باعث خوفناک دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 16 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 14 زخمی مختلف ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ عمارت تین منزلہ تھی اور ہر منزل پر ایک کمرہ قائم تھا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ عمارت کی چھت گر گئی اور بڑا حصہ زمین بوس ہو گیا، جس کے باعث کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔ تنگ گلیوں کی وجہ سے بھاری مشینری کو جائے وقوعہ تک پہنچانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم امدادی ٹیموں نے مسلسل کارروائی جاری رکھی۔
چیف آپریٹنگ افسر ریسکیو 1122، ڈاکٹر عابد جلال الدین نے بتایا کہ اب تک 16 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جن میں ایک خاتون اور 10 سالہ بچی نازیہ بھی شامل ہے۔ یہ سانحہ پورے علاقے کو سوگ میں ڈبو گیا ہے۔
ریسکیو اہلکاروں نے ملبے سے ایک اور بچی کو معجزانہ طور پر زندہ نکال لیا، جسے فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ ڈی جی ریسکیو 1122 بریگیڈیئر واجد کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا پہلی منزل پر ہوا، اور ممکنہ طور پر اس کی وجہ گیس سلنڈر یا گیس کھینچنے والی مشین ہو سکتی ہے، تاہم اصل وجہ کا تعین تحقیقات کے بعد کیا جائے گا۔
امدادی کارروائیوں کے دوران خصوصی آلات کے ذریعے لوہے کے ڈھانچے کو کاٹ کر ملبہ ہٹایا جا رہا ہے تاکہ اگر کوئی زندہ فرد موجود ہو تو اسے محفوظ نکالا جا سکے۔ پولیس اور دیگر ادارے بھی موقع پر موجود ہیں، جبکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن ملبہ مکمل ہٹانے تک جاری رہے گا۔

موضوعات : blast
ShareSend

متعلقہ خبریں

روس میں کار بم دھماکا،لیفٹیننٹ کرنل ہلاک ،بیوی زخمی
تازہ ترین

روس میں کار بم دھماکا،لیفٹیننٹ کرنل ہلاک ،بیوی زخمی

27 اگست , 2026
Case registered for Quetta Wali Tangi blast.
تازہ ترین

کوئٹہ ولی تنگی دھماکے کا مقدمہ درج

18 اگست , 2026
دمشق میں دھماکوں کے بعد فرانسیسی صدر نے کیا کہا؟
تازہ ترین

دمشق میں دھماکوں کے بعد فرانسیسی صدر نے کیا کہا؟

7 جولائی , 2026
Panjgur Two terrorists killed in an explosion caused by explosive material.
تازہ ترین

پنجگور ،بارودی مواد پھٹنے سے 2دہشت گرد ہلاک

2 جولائی , 2026
Explosion at LNG processing plant in Qatar, 54 injured, 18 missing
تازہ ترین

قطر ،ایل این جی پرسسینگ پلانٹ میں دھماکا،54افراد زخمی،18لاپتہ

22 جون , 2026
کوئٹہ دھماکا ،نقصان کے جائزہ کیلئے کمیٹی قائم
پاکستان

کوئٹہ دھماکا ،نقصان کے جائزہ کیلئے کمیٹی قائم

25 مئی , 2026
اگلی خبر
پاک بھارت کشیدگی کا اثر کرکٹ پر، آئی سی سی کا بڑے ایونٹس آسٹریلیا منتقل کرنے پر غور

پاک بھارت کشیدگی کا اثر کرکٹ پر، آئی سی سی کا بڑے ایونٹس آسٹریلیا منتقل کرنے پر غور

یہ بھی پڑھیں

قطر سے 81 ہزار 936 میٹرک ٹن ایل این جی لےکر جہازپورٹ قاسم پہنچ گیا

قطر سے 81 ہزار 936 میٹرک ٹن ایل این جی لےکر جہازپورٹ قاسم پہنچ گیا

10 ستمبر , 2026
علی پرویز ملک آج وزیراعظم کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بریف کرینگے

علی پرویز ملک آج وزیراعظم کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بریف کرینگے

10 ستمبر , 2026
Multiple explosions in Iran's Qeshm and Sirik.

ایران کے قشم اور سیریک میں متعدد دھماکے

10 ستمبر , 2026
Imam-ul-Haq and Muhammad Rizwan appear before the National Cybercrime Agency

امام الحق اور محمد رضوان کی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی میں پیشی

10 ستمبر , 2026
The National Cyber ​​Crime Agency has summoned Imam-ul-Haq and Mohammad Rizwan for tomorrow.

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے امام الحق اور محمد رضوان کو کل طلب کر لیا

10 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔