اسلام آباد (پاک ترک نیوز )وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے درمیان وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی، جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور پٹرولیم لیوی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی شریک ہوئے۔سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال، بلاول اظہر کیانی سمیت دیگر حکومتی شخصیات بھی ملاقات میں موجود تھیں۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے ہمراہ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، نصراللہ رندھاوا، سید فراست شاہ اور وفد کے دیگر ارکان نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔
ملاقات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف دینے کے لیے پٹرولیم لیوی میں کمی یا مکمل خاتمے کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔












