جمعرات , 29 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 3

200 سے ایک یونٹ بڑھ جانے پر 6 ماہ تک اضافی چارجز کا معاملہ ختم کرنے پر کام کر رہے ہیں: وزیر توانائی

1 دن پہلے
A A
200 سے ایک یونٹ بڑھ جانے پر 6 ماہ تک اضافی چارجز کا معاملہ ختم کرنے پر کام کر رہے ہیں: وزیر توانائی
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز )وفاقی حکومت بجلی صارفین کو ریلیف دینے کے موجودہ نظام میں تبدیلی پر غور کر رہی ہے، جس کے تحت 200 یونٹ کی مقررہ حد کے بجائے صارفین کی غربت کو مدنظر رکھتے ہوئے ریلیف دینے کی تجویز زیرِ غور ہے۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران بتایا کہ بجلی کے 200 یونٹ استعمال کرنے کی حد بڑھا کر 250 یونٹ کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

اویس لغاری کے مطابق صاحبِ حیثیت صارفین سولر سسٹم نصب کرکے بجلی کے استعمال کو 200 یونٹ سے کم کر لیتے ہیں اور اس طرح رعایتی نرخوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ حکومت بجلی کے ٹیرف سلیب میں تبدیلی کے ذریعے اس مسئلے کو حل کرنا چاہتی ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد تقریباً 2 کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔ حکومت ایسے نظام پر کام کر رہی ہے جس میں بجلی کے استعمال شدہ یونٹس کے بجائے غربت کی بنیاد پر مستحق افراد کو ریلیف دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ توانائی کے شعبے کا گردشی قرضہ کم ہو کر 1670 ارب روپے رہ گیا ہے، جبکہ حکومت نے آئندہ چار سال میں گردشی قرضہ ختم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اسی عرصے میں گردشی قرضے پر عائد ڈیٹ سروس سرچارج بھی ختم کرنے کا منصوبہ ہے۔

اویس لغاری کے مطابق حکومت کے قیام کے وقت وزارت توانائی کو 1180 ارب روپے کی بجٹ سپورٹ مل رہی تھی، جو رواں سال کم ہو کر 700 ارب روپے رہ گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے اعتراف کیا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں، یعنی ڈسکوز کے نقصانات میں کمی کا فائدہ تاحال صارفین تک نہیں پہنچ سکا۔

دوسری جانب سینیٹر عابد شیر علی نے بجلی کے نرخوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے بھی بجلی کے بل ادا کرنا مشکل ہو چکا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ 200 یونٹ سے صرف ایک یونٹ زیادہ استعمال کرنے پر بل اچانک دگنا کیوں ہو جاتا ہے، اور کیا بجلی چوری کے نقصانات کا بوجھ بھی غریب عوام پر ڈالا جا رہا ہے؟

موضوعات : 200 unitElectricitysenate
ShareSend

متعلقہ خبریں

The issue of Jamiat Ulema-e-Islam's reserved seat in the National Assembly has been scheduled for hearing.
تازہ ترین

جمعیت علمائے اسلام کی قومی اسمبلی میں مخصوص نشست کا معاملہ سماعت کے لیے مقرر

23 اکتوبر , 2026
قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ میں بھی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق
اہم ترین 2

قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ میں بھی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق

14 اکتوبر , 2026
سینیٹ میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کی قرارداد پیش، اپوزیشن کا احتجاج
اہم ترین 2

سینیٹ میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کی قرارداد پیش، اپوزیشن کا احتجاج

14 اکتوبر , 2026
FPCCI opposes imposing an additional burden of Rs268 billion on electricity consumers.
تازہ ترین

وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کی بجلی صارفین پر 268ارب کا اضافی بوجھ ڈالنے کی مخالفت

13 اکتوبر , 2026
بجلی ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی، صارفین پر 19 ارب روپے کا اضافی بوجھ
پاکستان

بجلی ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی، صارفین پر 19 ارب روپے کا اضافی بوجھ

8 اکتوبر , 2026
The power crisis in India has reached a three-year high.
تازہ ترین

بھارت میں بجلی کا بحران تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

3 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
Tri-nation series Sri Lanka defeats Pakistan to secure a spot in the final

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی کا شاہی قلعہ میں سہ ملکی سیریز کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ

محسن نقوی کا شاہی قلعہ میں سہ ملکی سیریز کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ

28 اکتوبر , 2026
حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان قانون سازی پر مذاکرات، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان قانون سازی پر مذاکرات، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

28 اکتوبر , 2026
میر رضا کیس، سندھ حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی

میر رضا کیس، سندھ حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی

28 اکتوبر , 2026
ون چائنا پالیسی کی حمایت،پاکستان نے تائیوان کی ایئر لائنز کے لیے فضائی حدود بند کر دی

ون چائنا پالیسی کی حمایت،پاکستان نے تائیوان کی ایئر لائنز کے لیے فضائی حدود بند کر دی

28 اکتوبر , 2026
سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے گھر 21 سال بعد بیٹے کی پیدائش

سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے گھر 21 سال بعد بیٹے کی پیدائش

28 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔