لاہور(پاک ترک نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے شہر ازمیر میں اسٹیل پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے ترک صدر رجب طیب اردوان، جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور برادر ترک عوام سے دلی تعزیت کی۔
یہ بھی پڑھیں: نیند پوری پھر بھی جسم ٹوٹتا ہے؟یہ خطرے کی گھنٹی تو نہیں؟
شہباز شریف نے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی سے کھڑا ہے۔












