جمعہ , 6 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

وزیراعظم کا ڈیجیٹل ادائیگیوں کا منصوبہ مکمل کرنے کا حکم

18 منٹس پہلے
A A
وزیراعظم کا ڈیجیٹل ادائیگیوں کا منصوبہ مکمل کرنے کا حکم
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد (پاک ترک نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں کیش لیس معیشت کے فروغ کے لیے سو فیصد ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نظام قائم کرنے کی ہدایت کردی۔ تمام وزارتوں اور سرکاری اداروں کو مقررہ مدت میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا منصوبہ مکمل کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس معیشت کے فروغ سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام پر جاری پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کیش لیس معیشت کا فروغ حکومت کی اہم ترین ترجیحات میں شامل ہے اور اس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ وزارت خزانہ اور متعلقہ ریاستی اداروں کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ ملک میں سو فیصد ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کے قیام کے لیے واضح لائحہ عمل اور مقررہ مدت کے ساتھ اہداف پیش کیے جائیں۔ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے دوران صارفین کو درپیش مسائل فوری حل کیے جائیں اور ملک بھر میں انٹرنیٹ کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

شہباز شریف نے راست کیو آر کوڈ کے ذریعے صارفین اور دکانداروں کے درمیان ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کی اسکیم حکومتی سرپرستی میں جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ راست کیو آر کوڈ کا نظام کیش لیس معیشت کے حکومتی وژن کے حصول میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔

وزیراعظم نے بجلی اور گیس کے صارفین کو یوٹیلیٹی بلوں پر موجود کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگیاں کرنے کی ترغیب دینے کے لیے مؤثر میڈیا مہم چلانے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ وفاقی اور صوبائی سرکاری اداروں میں ادائیگیوں کو ڈیجیٹل بنانے کا کام تیزی سے جاری ہے اور بیشتر اداروں میں دسمبر 2026 تک تمام ادائیگیاں مکمل طور پر ڈیجیٹل ہوجائیں گی۔

بریفنگ کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سو فیصد ادائیگیاں ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے کی جا رہی ہیں، جبکہ انٹرنیٹ کی عدم موجودگی میں بھی ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لیے جدید نظام متعارف کرانے پر کام جاری ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ 15 نومبر 2026 سے آسان اسائنمنٹ اکاؤنٹس کے ذریعے چیک کی ادائیگیاں ختم کردی جائیں گی، جبکہ 16 نومبر سے ان اکاؤنٹس کی تمام ادائیگیاں راست ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ہوں گی۔ اس سلسلے میں متعلقہ ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ افسران (DDOs) کو تربیت بھی دی جا چکی ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، شزا فاطمہ خواجہ، عطاء اللہ تارڑ، جنید انور چوہدری، علی پرویز ملک، سردار اویس لغاری، وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، تمام صوبائی چیف سیکریٹریز اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

موضوعات : digitalpaymentsplanshahbazsharif
ShareSend

متعلقہ خبریں

Prime Minister decides to make TDAP a world-class institution
تازہ ترین

وزیراعظم کا ٹی ڈی اے پی کو عالمی معیار کا ادارہ بنانے کا فیصلہ

6 نومبر , 2026
پولیو سے پاک پاکستان کا حصول بڑا چیلنج ہے،وزیراعظم
پاکستان

پولیو سے پاک پاکستان کا حصول بڑا چیلنج ہے،وزیراعظم

5 نومبر , 2026
Electoral reforms PPP delegation to meet the Prime Minister today
تازہ ترین

انتخابی اصلاحات، پیپلزپارٹی کا وفد آج وزیراعظم سے ملاقات کرے گا

3 نومبر , 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر کی ملاقات، پاک چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اہم ترین 3

وزیراعظم شہباز شریف سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر کی ملاقات، پاک چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

2 نومبر , 2026
پاکستان کو جی 24 کی چیئرمین شپ ملنا اہم سفارتی سنگِ میل ہے، وزیراعظم
اہم ترین 3

پاکستان کو جی 24 کی چیئرمین شپ ملنا اہم سفارتی سنگِ میل ہے، وزیراعظم

1 نومبر , 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج نہ لگاتے تو صوبےکو نقصان پہنچتا، وزیراعظم
اہم ترین

خیبرپختونخوا میں گورنر راج نہ لگاتے تو صوبےکو نقصان پہنچتا، وزیراعظم

31 اکتوبر , 2026

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم کا ڈیجیٹل ادائیگیوں کا منصوبہ مکمل کرنے کا حکم

وزیراعظم کا ڈیجیٹل ادائیگیوں کا منصوبہ مکمل کرنے کا حکم

6 نومبر , 2026
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کو پاکستان کا ویزا دینے پر کوئی پابندی نہیں، دفتر خارجہ

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کو پاکستان کا ویزا دینے پر کوئی پابندی نہیں، دفتر خارجہ

6 نومبر , 2026
China's anti-missile system poses a major threat to the enemy.

چین کا میزائل شکن نظام دشمن کے لیے بڑا خطرہ

6 نومبر , 2026
Rawalpindi: Daily public hours designated for SDPOs to ensure prompt resolution of citizens' complaints.

راولپنڈی: شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ایس ڈی پی اوز کے لیے روزانہ عوامی اوقات مقرر

6 نومبر , 2026
A significant step by Pakistan towards acquiring a Chinese ballistic missile defense system

پاکستان کا چینی بیلسٹک میزائل دفاعی نظام حاصل کرنے کی جانب اہم قدم؟

6 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔