لاہور(پاک ترک نیوز)نیند پوری ہونے کے باوجود صبح اٹھتے ہی جسم ٹوٹ رہا ہو، دماغ سست ہو اور دن گزرتے گزرتے تھکن بڑھتی جائے تو اسے صرف عام تھکن سمجھ کر نظر انداز نہ کریں۔
کیونکہ 7 سے 8 گھنٹے سونے کے باوجود مسلسل تھکاوٹ کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔
اگر زور دار خراٹے آتے ہیں، نیند میں سانس رکتی ہے یا بار بار آنکھ کھلتی ہے تو نیند کا معیار خراب ہو سکتاہے
خون کی کمی بھی تھکن، کمزوری، سانس پھولنے اور دل کی دھڑکن تیز محسوس ہونے کی وجہ بن سکتی ہے۔
تھائرائیڈ کی خرابی میں تھکن کے ساتھ وزن بڑھنا، سردی زیادہ لگنا اور قبض جیسی علامات ہوسکتی ہیں، جبکہ ذیابیطس میں شدید پیاس، بار بار پیشاب اور وزن کم ہونے کے ساتھ تھکن ہوسکتی ہے۔
اگر پورے جسم میں درد بھی رہتا ہے تو وٹامن ڈی کی کمی سمیت دیگر طبی وجوہات بھی ڈاکٹر کے معائنے سے دیکھی جاسکتی ہیں۔
لیکن خود سے وٹامنز یا کوئی دوا شروع نہ کریں۔
اگر یہ مسئلہ کئی ہفتوں سے جاری ہے، روزمرہ کام متاثر ہورہے ہیں یا مناسب نیند اور آرام کے باوجود تھکن ختم نہیں ہوتی تو ڈاکٹر سے چیک اپ کرائیں۔ ڈاکٹر ضرورت کے مطابق خون، شوگر اور تھائرائیڈ سمیت دیگر ٹیسٹ تجویز کرسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مصر میں بحیرہ روم کے سمندر میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت
اور اگر تھکن کے ساتھ سینے میں درد، شدید سانس کی تکلیف، بے ہوشی یا غیرمعمولی دل کی دھڑکن ہو تو فوری طبی مدد حاصل کریں۔
یاد رکھیں، نیند پوری ہونا اور نیند کا معیاری ہونا ایک ہی بات نہیں۔ مسلسل تھکن جسم کا اہم سگنل ہوسکتی ہے۔






