صوابی (پاک ترک نیوز)صوابی کے علاقے گڈوڈ آباد لار میں نیشنل بینک کے قریب فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز اور ایک راہ چلتی خاتون شامل ہیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کو تین ایمبولینسز کے ذریعے باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آرنلڈ شوارزنیگر کے بیٹے جوزف بینا کی پروفیشنل باڈی بلڈنگ میں شاندار انٹری، ٹاپ فائیو میں جگہ بنا لی
ابتدائی اطلاعات میں فائرنگ کے واقعے کی وجہ سابقہ دشمنی بتائی جارہی ہے، تاہم واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ فائرنگ کے اصل محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔












