ہفتہ , 26 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

عثمان شنواری نے ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی ٹیم کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دے دیا

2 مہینے پہلے
A A
Usman Shinwari has termed the national team's performance against the West Indies disappointing.
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) سابق پاکستانی فاسٹ بولر عثمان شنواری نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم نے بہترین کم بیک کیا، ٹیم میں جتنا تسلسل ہوگا اتنے ہی اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔

عثمان شنواری نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم نے مایوس کیا، تاہم دوسرے ٹیسٹ میں کھلاڑیوں نے بہترین انداز میں کم بیک کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں تسلسل برقرار رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ کارکردگی میں مستقل بہتری آئے۔

انہوں نے بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے کے فیصلے کو اچھا قرار دیتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کی قیادت کرسکتے ہیں۔

عثمان شنواری کے مطابق ویسٹ انڈیز میں پہلے ٹیسٹ کے دوران پچ فاسٹ بولرز کے لیے سازگار تھی، جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں اسپنرز کو زیادہ مدد مل رہی تھی۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں کھیلنا پاکستان کے لیے ہمیشہ مشکل رہا ہے، تاہم قومی ٹیم جس فارم اور مومینٹم کے ساتھ جارہی ہے، امید ہے کہ اچھی سیریز ہوگی۔

عثمان شنواری نے شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو پاکستان کے دو بڑے فاسٹ بولرز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں کوئی مشورہ نہیں دے سکتے، تاہم مسلسل کرکٹ کھیلنے سے فاسٹ بولرز کی رفتار متاثر ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولنگ میں آپ کی فٹنس چاہے کرسٹیانو رونالڈو جیسی ہی کیوں نہ ہو، مسلسل بولنگ کرنے سے رفتار کم ہوتی ہے۔ شاہین اور نسیم کو مشورہ دوں گا کہ وہ سلیکٹو کرکٹ کھیلیں۔

عثمان شنواری نے کہا کہ سلیکٹو کرکٹ کھیلنے سے بولرز کی رفتار برقرار رہے گی، ان کا کیریئر طویل ہوگا اور انجریز کے امکانات بھی کم ہوں گے۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ پاکستان میں فاسٹ بولنگ کو رفتار کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے، حالانکہ صرف رفتار ہی کامیابی کی ضمانت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ محمد عباس نے گزشتہ میچ میں تقریباً 125 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرتے ہوئے 8 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے مطابق اسی رفتار کے چکر میں پاکستان نے محمد عباس کے کیریئر کے تین قیمتی سال ضائع کیے۔

عثمان شنواری کا کہنا تھا کہ رفتار ضروری ہے لیکن اسے اتنا بڑا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے جتنا پاکستان میں بنا دیا گیا ہے۔احسان اللہ کے ڈسپلن پر کام ہونا چاہیے۔

احسان اللہ کے حوالے سے عثمان شنواری نے کہا کہ فاسٹ بولر نے اپنی مشکلات کا گلہ کیا ہے، تاہم ان کے خیال میں احسان اللہ کے معاملے میں ڈسپلن کا مسئلہ بھی ہے جس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں کپتانی ہمیشہ سے ایک مسئلہ رہی ہے۔ شان مسعود برا کپتان نہیں تھے لیکن انہیں ابھی ٹیم میں اپنی جگہ بنانی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹرز کو بیرون ملک لیگز میں شرکت کے لیے این او سی جاری

عثمان شنواری نے واضح کیا کہ ان کا پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کا کوئی ارادہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوچز کو بھی کھلاڑیوں کی طرح ایک باقاعدہ نظام اور ڈھانچے کے ذریعے قومی ٹیم تک آنا چاہیے۔

انہوں نے پاکستانی کرکٹ کے نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کسی کو بہت جلد موقع مل جاتا ہے اور وہ براہ راست پاکستان ٹیم کا حصہ بن جاتا ہے، جس سے کھلاڑیوں کی مناسب تربیت اور ترقی کا عمل متاثر ہوتا ہے۔

موضوعات : teamusmanshinwariwestindies
ShareSend

متعلقہ خبریں

Asian Games Pakistan women's cricket team victorious, defeating Bangladesh by 31 runs.
تازہ ترین

ایشین گیمز، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی فتح، بنگلا دیش کو 31 رنز سے شکست

22 ستمبر , 2026
Pakistan hockey team refuses to travel to India; request to change match venues rejected.
تازہ ترین

پاکستان ہاکی ٹیم کا بھارت جانے سے انکار، میچز وینیو بدلنے کی درخواست مسترد

17 ستمبر , 2026
Pakistan women's cricket team departs for Japan for the Asian Games.
تازہ ترین

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ایشین گیمز کے لیے جاپان روانہ

14 ستمبر , 2026
بابراعظم ٹیسٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں سے لاعلم
تازہ ترین

بابراعظم ٹیسٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں سے لاعلم

8 ستمبر , 2026
Major surgery for the national team after consecutive defeats in England, 7 players and 2 coaches dismissed
تازہ ترین

انگلینڈ میں مسلسل شکستوں پر قومی ٹیم کی بڑی سرجری، 7 کھلاڑی اور 2 کوچز فارغ

1 ستمبر , 2026
Women's Asia Cup Pakistan women's team departs for Dubai; clash with India set for September 5.
تازہ ترین

ویمنز ایشیا کپ: پاکستان ویمن ٹیم دبئی روانہ، بھارت سے ٹاکرا 5 ستمبر کو ہوگا

26 اگست , 2026
اگلی خبر
Historic defense agreement in Mecca, Pakistan, Saudi Arabia and Turkey on one page

مکہ مکرمہ میں تاریخی دفاعی معاہدہ، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ ایک پیج پر

یہ بھی پڑھیں

ڈیرہ اسماعیل خان: دھماکے کے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان: دھماکے کے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

26 ستمبر , 2026
ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، 35 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، 35 زخمی

26 ستمبر , 2026
Iran's 7-day plan presented What was demanded in exchange for the Strait of Hormuz

ایران کا 7روزہ پلان پیش آبنائے ہرمز کے بدلے کیا مانگا؟

26 ستمبر , 2026
چاند پر محفوظ لینڈنگ کی تیاری، ناسا کی نئی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

چاند پر محفوظ لینڈنگ کی تیاری، ناسا کی نئی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

26 ستمبر , 2026
امریکی میرین کور کا ڈرونز کے خلاف بڑا قدم، بکتر بند جنگی گاڑیوں پر جدید نظام نصب کرنے کا فیصلہ

امریکی میرین کور کا ڈرونز کے خلاف بڑا قدم، بکتر بند جنگی گاڑیوں پر جدید نظام نصب کرنے کا فیصلہ

26 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔