ٹوکیو (پاک ترک نیوز) ایشین گیمز میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے بنگلا دیش کو 31 رنز سے شکست دے دی۔
پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے۔کپتان فاطمہ ثناء 45 رنز کے ساتھ پاکستان کی جانب سے نمایاں بلے باز رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایشین گیمز، پاکستان کی ہاکی میں شاندار فتح، ازبکستان کو 5-1 سے شکست
ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنا سکی۔یوں پاکستان نے بنگلا دیش کو 31 رنز سے شکست دے کر ایشین گیمز میں کامیابی اپنے نام کرلی۔












