جمعرات , 24 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

مکہ مکرمہ میں تاریخی دفاعی معاہدہ، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ ایک پیج پر

2 مہینے پہلے
A A
Historic defense agreement in Mecca, Pakistan, Saudi Arabia and Turkey on one page
Share on Facebookwhatsapp

مکہ مکرمہ ( پاک ترک نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں تیزی سے بدلتی صورتحال کے دوران پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے اہم دفاعی پیش رفت کرتے ہوئے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ مکہ مکرمہ میں ہونے والے معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر مسلح حملے کو تینوں کے خلاف حملہ تصور کیا جائے گا۔

یہ معاہدہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے اور خلیجی ممالک کو سیکیورٹی کے نئے چیلنجز کا سامنا ہے۔ تینوں ممالک کے درمیان کئی ماہ سے دفاعی تعاون کے اس فریم ورک پر بات چیت جاری تھی، جسے اب باضابطہ معاہدے کی شکل دے دی گئی ہے۔

مکہ مکرمہ میں ہونے والی اہم ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے دفاعی و سیکیورٹی تعاون، علاقائی صورتحال اور مشترکہ سلامتی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ معاہدے کا مقصد مشترکہ دفاعی صلاحیت، باہمی تعاون اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کے خلاف اجتماعی دفاع کو مضبوط بنانا ہے۔

معاہدے کے مشترکہ اعلامیے کے مطابق کسی ایک ملک کے خلاف مسلح جارحیت کو تینوں ممالک کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔ تاہم معاہدے میں کسی مخصوص ملک کو ہدف قرار نہیں دیا گیا اور نہ ہی اسے کسی فوجی اتحاد یا مخصوص ملک کے خلاف بننے والا بلاک قرار دیا گیا ہے۔

یہ پیش رفت پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گزشتہ برس ہونے والے اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کے بعد سامنے آئی ہے، جس میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے خلاف جارحیت کو مشترکہ خطرہ قرار دینے پر اتفاق کیا تھا۔ اب ترکیہ کی شمولیت کے بعد دفاعی تعاون کا دائرہ مزید وسیع ہوگیا ہے۔

مبصرین کے مطابق پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان یہ معاہدہ خطے کی دفاعی اور سفارتی سیاست میں اہم تبدیلی کی علامت ہے۔ تینوں ممالک کی فوجی صلاحیتوں، جغرافیائی اہمیت اور خطے میں اثر و رسوخ کو دیکھتے ہوئے اس معاہدے کے اثرات مشرقِ وسطیٰ سے آگے بھی محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

تاہم سعودی حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ معاہدہ کسی فوجی محور یا فرقہ وارانہ بلاک کے قیام کی کوشش نہیں اور نہ ہی اس کا مقصد کسی مخصوص ملک کو نشانہ بنانا ہے۔ معاہدے کو دفاعی نوعیت کا قرار دیتے ہوئے تینوں ممالک نے علاقائی استحکام اور مشترکہ سلامتی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مکہ دفاعی معاہدہ، او آئی سی کی سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کو مبارکباد

مکہ مکرمہ میں ہونے والی یہ پیش رفت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی و اسٹریٹجک تعاون کی نئی مثال بن گئی ہے، جبکہ خطے میں بدلتی طاقت کے توازن کے تناظر میں اس معاہدے کو آنے والے دنوں میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

موضوعات : #meccamukaramadefencedealsaudiarbiaturkey
ShareSend

متعلقہ خبریں

Warning of potential danger issued for seven cities in Saudi Arabia; announcement made shortly after that the threat had passed.
تازہ ترین

سعودی عرب کے 7 شہروں میں ممکنہ خطرے کی وارننگ، کچھ دیر بعد خطرہ ٹلنے کا اعلان

19 ستمبر , 2026
Booking for 11,600 private Hajj pilgrims completed via the Hajj portal.
تازہ ترین

حج پورٹل کے ذریعے 11 ہزار 600 نجی عازمین کی بکنگ مکمل

16 ستمبر , 2026
Turkey's first mission to the moon, preparation and installation of the spacecraft complete
تازہ ترین

ترکیہ کا چاند پر پہلا مشن، خلائی جہاز کی تیاری اور تنصیب مکمل

15 ستمبر , 2026
Turkey's Akinci drone hits target 250 km away
تازہ ترین

ترکیہ کا اکینجی ڈرون 250 کلومیٹر دور ہدف پر جا لگا

15 ستمبر , 2026
Houthi missile and drone attacks on Saudi Arabia; 13 civilians injured.
تازہ ترین

سعودی عرب پر حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 13 شہری زخمی

15 ستمبر , 2026
Mecca joint defense agreement is an important message for the Islamic world, Erdogan says
تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کے لیے اہم پیغام ہے، اردوان

15 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Approval of civil honors for martyrs and veterans

شہداء اور غازیوں کے لیے سول اعزازات کی منظوری

یہ بھی پڑھیں

ایران فوجی طاقت کے دباؤ میں ہتھیار نہیں ڈالے گا، ایرانی صدر کا جنرل اسمبلی سے خطاب

ایران فوجی طاقت کے دباؤ میں ہتھیار نہیں ڈالے گا، ایرانی صدر کا جنرل اسمبلی سے خطاب

23 ستمبر , 2026
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،19دہشت گرد ہلاک ،صوبیدار شہید

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،19دہشت گرد ہلاک ،صوبیدار شہید

23 ستمبر , 2026
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا سادہ لباس افراد پر کارکنوں کو ہراساں کرنے کا الزام

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا سادہ لباس افراد پر کارکنوں کو ہراساں کرنے کا الزام

23 ستمبر , 2026
پنجاب حکومت کی وفاق سے موبائل ،انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی درخواست

پنجاب حکومت کی وفاق سے موبائل ،انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی درخواست

23 ستمبر , 2026
لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

23 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔