اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو مختلف غیر ملکی لیگز میں شرکت کے لیے این او سی جاری کردیے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری این او سیز کے تحت متعدد پاکستانی کھلاڑی کیریبین پریمیئر لیگ اور لنکا شائر کاؤنٹی کی نمائندگی کرسکیں گے۔
پی سی بی نے اسپنر نعمان علی کو لنکا شائر کاؤنٹی کے لیے 27 ستمبر تک این او سی جاری کیا ہے۔کیریبین پریمیئر لیگ کے لیے حسن نواز، حنین شاہ، نسیم شاہ اور عثمان خان کو این او سی جاری کیے گئے ہیں، جبکہ معاز صداقت، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم اور شاداب خان بھی سی پی ایل میں شرکت کرسکیں گے۔
پی سی بی کے مطابق متعلقہ کھلاڑیوں کو 19 اگست سے 21 ستمبر تک مختلف مدت کے لیے این او سی جاری کیے گئے ہیں۔
محمد حارث کو 7 اگست سے 20 ستمبر تک کیریبین پریمیئر لیگ کے لیے این او سی دیا گیا ہے، جبکہ عثمان طارق 8 اگست سے 18 ستمبر تک سی پی ایل میں شرکت کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹرز کو بیرون ملک لیگز کھیلنے کے لیے این او سی جاری
اسی طرح اسامہ میر کو 7 اگست سے 21 ستمبر تک کیریبین پریمیئر لیگ کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔پی سی بی کے فیصلے کے بعد قومی کرکٹرز کو بیرون ملک مختلف مقابلوں میں شرکت اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید نکھار لانے کا موقع ملے گا۔








