ہفتہ , 17 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

انگلینڈ میں مسلسل شکستوں پر قومی ٹیم کی بڑی سرجری، 7 کھلاڑی اور 2 کوچز فارغ

2 مہینے پہلے
A A
Major surgery for the national team after consecutive defeats in England, 7 players and 2 coaches dismissed
Share on Facebookwhatsapp

لندن ( پاک ترک نیوز) انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مسلسل دو شرمناک شکستوں کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیسٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے سات کھلاڑیوں کو اسکواڈ سے ریلیز کر دیا ہے۔ پاکستان کو ہیڈنگلے ٹیسٹ میں اننگز اور 103 رنز جبکہ لارڈز ٹیسٹ میں 194 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انگلینڈ نے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

پی سی بی کے مطابق محمد رضوان، امام الحق، سلمان علی آغا، علی عثمان، عامر جمال، محمد اویس ظفر اور خرم شہزاد کو ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔ یہ تمام کھلاڑی وطن واپس آئیں گے۔ دوسری جانب ٹیم میں سات نئے کھلاڑیوں کو شامل کر لیا گیا ہے۔ ان میں ٹیسٹ کرکٹ کا تجربہ رکھنے والے صائم ایوب اور عبداللہ فضل کے علاوہ عارفات منہاس بھی شامل ہیں، جبکہ محمد عمران جونیئر، وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ، عمران رندھاوا اور رضا اللہ کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق نئے کھلاڑی برمنگھم میں تیسرے ٹیسٹ سے قبل قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 9 ستمبر سے ایجبسٹن، برمنگھم میں شروع ہوگا۔ پاکستان اس میچ میں سیریز میں وائٹ واش سے بچنے کے لیے میدان میں اترے گا۔ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد کوچنگ اسٹاف میں بھی بڑی تبدیلی کردی گئی ہے۔ ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو بھی عہدوں سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ سفید گیند کی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن تیسرے ٹیسٹ کے لیے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، جبکہ ایشلے نوفکے بولنگ کوچ کی حیثیت سے ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل نہ ہوتا تو محمد عامر آج کہاں کھڑے ہوتے؟

انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن مسلسل ناکام رہی ہے۔ پہلے دونوں ٹیسٹ کی چار اننگز میں قومی ٹیم 200 رنز کا ہندسہ بھی عبور نہیں کرسکی۔ لارڈز ٹیسٹ میں سعود شکیل کی 97 رنز کی مزاحمتی اننگز اور محمد عباس کی شاندار بولنگ کے باوجود پاکستان کو 194 رنز سے شکست ہوئی۔

موضوعات : #pakvsengteamtestmatch
ShareSend

متعلقہ خبریں

Men's Under-19 Asia Cup schedule Pakistan and India to face off on November 8.
تازہ ترین

مینز انڈر 19 ایشیا کپ کا شیڈول ، پاکستان اور بھارت 8 نومبر کو آمنے سامنے ہوں گے

8 اکتوبر , 2026
Indian women's cricket team captain Harmanpreet Kaur resigns from leadership
تازہ ترین

بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور قیادت سے مستعفی

6 اکتوبر , 2026
Asian Games Pakistan women's cricket team victorious, defeating Bangladesh by 31 runs.
تازہ ترین

ایشین گیمز، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی فتح، بنگلا دیش کو 31 رنز سے شکست

22 ستمبر , 2026
Pakistan hockey team refuses to travel to India; request to change match venues rejected.
تازہ ترین

پاکستان ہاکی ٹیم کا بھارت جانے سے انکار، میچز وینیو بدلنے کی درخواست مسترد

17 ستمبر , 2026
Pakistan women's cricket team departs for Japan for the Asian Games.
تازہ ترین

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ایشین گیمز کے لیے جاپان روانہ

14 ستمبر , 2026
England tightens its grip on the third Test against Pakistan.
تازہ ترین

انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں گرفت مضبوط

10 ستمبر , 2026
اگلی خبر
President Asif Ali Zardari has arrived in London.

صدر آصف علی زرداری لندن پہنچ گئے

یہ بھی پڑھیں

A danger alert was issued in three Saudi Arabian cities, but was withdrawn shortly afterwards.

سعودی عرب کے تین شہروں میں خطرے کا الرٹ جاری، کچھ دیر بعد واپس لے لیا گیا

17 اکتوبر , 2026
Announcement of a reduction in the price of petrol by 3 rupees and 93 paisas per litre.

پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 93 پیسے فی لٹر کمی کا اعلان

17 اکتوبر , 2026
Iran offers to play a diplomatic role in resolving differences between Saudi Arabia and Yemen.

ایران کی سعودی عرب اور یمن کے درمیان اختلافات ختم کرانے کے لیے سفارتی کردار ادا کرنے کی پیشکش

17 اکتوبر , 2026
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات تاریخ کی دوسری بلند ترین ماہانہ سطح پر پہنچ گئیں

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات تاریخ کی دوسری بلند ترین ماہانہ سطح پر پہنچ گئیں

16 اکتوبر , 2026
کراچی: گلشنِ حدید میں پانچ افراد کی موت، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹس پولیس کو موصول

کراچی: گلشنِ حدید میں پانچ افراد کی موت، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹس پولیس کو موصول

16 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔