پیر , 7 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

امریکا کاایران پر کاری وار،آبنائے ہرمز جنگ کا نیا محاذ

2 مہینے پہلے
A A
US strikes Iran, new front in Strait of Hormuz war
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) مشرقِ وسطیٰ کی راتیں مسلسل دھماکوں سے گونج رہی ہیں۔ امریکا اور ایران آمنے سامنے ہیں، آبنائے ہرمز جنگ کا سب سے خطرناک محاذ بنتی جا رہی ہے، تیل کی قیمتیں آسمان کی طرف اڑان بھر رہی ہیں، اور دنیا ایک ایسے بحران کے دہانے پر کھڑی ہے جس کے اثرات ہر ملک تک پہنچ سکتے ہیں۔

امریکی فوج نے مسلسل تیسری رات ایران کے فوجی اہداف پر بھرپور حملے کیے۔ امریکی سینٹ کام کے مطابق کارروائیوں میں ایران کے ساحلی دفاعی نظام، میزائل لانچرز، ڈرون بیسز، بحری تنصیبات اور فوجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔

بوشہر، چاہ بہار، جسک، کونارک، ابو موسیٰ اور بندرعباس ایک بار پھر دھماکوں سے لرز اٹھے، جبکہ جنوب مغربی صوبہ خوزستان میں حملوں کے دوران کم از کم چار افراد زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں۔ بندرعباس اور اس کے اطراف رات بھر دھماکوں اور آگ کے شعلوں نے خوف کی فضا قائم کیے رکھی۔

امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں آبنائے ہرمز میں شہری جہازوں اور عالمی تجارتی راستوں کے تحفظ کے لیے کی جا رہی ہیں، تاہم ایران ان حملوں کو اپنی خودمختاری پر کھلا حملہ قرار دے رہا ہے۔

دوسری جانب ایران نے بھی جوابی کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع کر دیا۔ جنوبی آبنائے ہرمز میں متحدہ عرب امارات کے دو آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں عملے کا ایک بھارتی رکن ہلاک جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوئے۔ دونوں ٹینکروں میں لگنے والی آگ پر بعد ازاں قابو پا لیا گیا، تاہم امارات نے واضح کیا ہے کہ اسے جوابی کارروائی کا مکمل حق حاصل ہے۔

بحرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے چند ہی گھنٹوں میں ایرانی فضائی حملوں کو ناکام بنا دیا، جبکہ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی ڈرونز نے کویت میں امریکی فوجی تنصیبات، آبنائے ہرمز میں امریکی بحری جہاز اور دیگر عسکری اہداف کو نشانہ بنایا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو مزید سخت پیغام دیتے ہوئے پک ایکس ماؤنٹین کے جوہری مرکز کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران جو کچھ کر رہا ہے وہ انتہائی بے وقوفانہ ہے، لیکن اگر تہران چاہے تو معاہدے کا دروازہ اب بھی کھلا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران صرف باتیں کرتا ہے، عملی اقدامات نہیں، جبکہ امریکا تیزی سے ایران کی فوجی صلاحیتوں کو تباہ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کے مسلسل تیسری رات ایرانی فوجی اہداف پر حملے

ادھر جنگ کے بڑھتے شعلوں نے عالمی معیشت کو بھی اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا ہے۔آبنائے ہرمز میں بڑھتے خطرات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تیزی سے اوپر چلی گئیں۔ برینٹ خام تیل تقریباً پچاسی ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گیا، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ بھی اسی رفتار سے مہنگا ہو رہا ہے۔

ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر آبنائے ہرمز میں کشیدگی مزید بڑھی یا تیل کی ترسیل متاثر ہوئی تو نہ صرف پیٹرول اور ڈیزل مہنگے ہوں گے بلکہ دنیا بھر میں مہنگائی کی نئی لہر بھی جنم لے سکتی ہے۔

موضوعات : #iranStraitofHormuzusiranامریکا کاایران پر کاری وار،آبنائے ہرمز جنگ کا نیا محاذ
ShareSend

متعلقہ خبریں

Iran's decision to establish a 'no-go zone' outside the Strait of Hormuz.
تازہ ترین

ایران کا آبنائے ہرمز کے باہر نو گو زون قائم کرنے کا فیصلہ

7 ستمبر , 2026
Iran maintains control over the Strait of Hormuz; threatens US with a severe military response.
تازہ ترین

آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول برقرار، امریکا کو سخت فوجی جواب کی دھمکی

2 ستمبر , 2026
Iranian President Masoud Peshkeshian appreciates Pakistani peace efforts
تازہ ترین

ایرانی صدر مسعود پزشکیان پاکستانی امن کوششوں کے معترف

1 ستمبر , 2026
The foundation for global peace and stability will be laid in the Middle East, says the Iranian President.
تازہ ترین

دنیا میں امن و استحکام کی بنیاد مشرق وسطی سے ہی پڑے گی ،ایرانی صدر

30 اگست , 2026
New US economic sanctions on Iran; announcement to cut off economic lifelines.
اہم ترین

ایران پر امریکا کی نئی معاشی پابندیاں، اقتصادی لائف لائنز منقطع کرنے کا اعلان

25 اگست , 2026
Trump's announcement of economic sanctions on Iran is an admission of defeat in the war Revolutionary Guards.
تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران پر معاشی پابندیوں کا اعلان جنگ میں شکست کا اعتراف ہے، پاسداران انقلاب

24 اگست , 2026
اگلی خبر
Tighter cordon around those destroying the peace of Azad Kashmir

آزاد کشمیر کے امن کو تباہ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ

یہ بھی پڑھیں

نادرا کا نیشنل پنشنرز ویری فکیشن سسٹم فعال

نادرا کا نیشنل پنشنرز ویری فکیشن سسٹم فعال

7 ستمبر , 2026
نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے معاملے پر سخت مؤقف اختیار کرنا مناسب نہیں، خواجہ آصف

نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے معاملے پر سخت مؤقف اختیار کرنا مناسب نہیں، خواجہ آصف

7 ستمبر , 2026
حکومت ،جماعت اسلامی مذاکرات ،قابل عمل تجاویز کا خیر مقدم کرینگے ،احسن اقبال

حکومت ،جماعت اسلامی مذاکرات ،قابل عمل تجاویز کا خیر مقدم کرینگے ،احسن اقبال

7 ستمبر , 2026
Fatima Sana fined for violating the code of conduct

فاطمہ ثناء پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پرجرمانہ عائد

7 ستمبر , 2026
سعودی عرب کے لیے 5 ارب ڈالر کے امریکی اسلحہ پیکیج کی منظوری

سعودی عرب کے لیے 5 ارب ڈالر کے امریکی اسلحہ پیکیج کی منظوری

7 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔