لاہور( پاک ترک نیوز) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کردیا گیا ۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا پرضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فی صد جرمانہ عائد کردیا
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی ویمنز ایشیا کپ کا فائنل دیکھیں گے ،فاتح ٹیم کو ٹرافی دینگے
آئی سی سی کے مطابق قومی ویمنز کپتان فاطمہ ثنا نے ویمنز ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف گروپ اے کے میچ کے دوران لیول ون کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔
ویمنز کپتان پر آرٹیکل 2.5 کے تحت کارروائی کی گئی، جو کسی بیٹر کے آؤٹ ہونے پر ایسے الفاظ، حرکات یا اشاروں کے استعمال سے متعلق ہے جو بیٹر کو اشتعال دلا سکتے ہوں۔












