ہفتہ , 26 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

امریکی عدالت کا ٹرمپ کے 40 کروڑ ڈالر کے وائٹ ہاؤس بال روم کی تعمیر روکنے کا حکم

2 مہینے پہلے
A A
US court orders halt to Trump's $400 million White House ballroom construction.
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکی وفاقی اپیل عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کو وائٹ ہاؤس میں مجوزہ 40 کروڑ ڈالر کے بال روم کی تعمیر روکنے کا حکم دے دیا، جس سے متنازع منصوبے کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے۔

واشنگٹن ڈی سی سرکٹ کی امریکی اپیل عدالت نے دو کے مقابلے میں ایک جج کی اکثریتی رائے سے نچلی عدالت کے حکم کو برقرار رکھا، جس کے تحت منصوبے کی تعمیر پر ابتدائی حکم امتناع عائد کیا گیا تھا۔

عدالت نے اپنے فیصلے پر عمل درآمد دو ہفتوں کے لیے روک دیا ہے تاکہ ٹرمپ انتظامیہ کو امریکی سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا موقع مل سکے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیصلے کو ’’انتہائی غلط‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے خلاف اپیل دائر کی جائے گی۔

اکثریتی فیصلہ دینے والے ججز پیٹریشیا ملیٹ اور بریڈلی گارسیا نے قرار دیا کہ ہر صدر وائٹ ہاؤس کا عارضی مکین ہوتا ہے، مالک نہیں۔ ججز کے مطابق وائٹ ہاؤس میں اتنے بڑے بال روم کی تعمیر کی اجازت دینا یا نہ دینا امریکی کانگریس کا اختیار ہے اور انتظامیہ خود سے یہ فیصلہ نہیں کرسکتی۔

عدالت نے واضح کیا کہ فیصلے کا مقصد بال روم کی تعمیر کی پالیسی یا افادیت پر رائے دینا نہیں بلکہ یہ طے کرنا ہے کہ کانگریس کی منظوری کے بغیر موجودہ عدالتی کارروائی کے دوران منصوبے پر کام جاری نہیں رکھا جاسکتا۔

صدر ٹرمپ نے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے وائٹ ہاؤس میں کام کرنے والے اور مستقبل میں کام کرنے والے افراد کی زندگیوں اور فلاح و بہبود کو شدید خطرات لاحق ہوں گے۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے فیصلے کو مکمل طور پر کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی جنرل ڈین کین کا ٹرمپ کو ایران جنگ ختم کرنے کا مشورہ

اپیل عدالت میں شامل ٹرمپ کی جانب سے مقرر کردہ جج نومی راؤ نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کے مؤقف کی حمایت کی کہ بال روم کی تعمیر کا اختیار صدر کے پاس ہے۔ ٹرمپ نے جج نومی راؤ کے مؤقف کو سراہا۔

یہ مقدمہ نیشنل ٹرسٹ فار ہسٹورک پریزرویشن نے دائر کیا تھا۔ تنظیم نے گزشتہ سال وائٹ ہاؤس کے تاریخی ایسٹ ونگ کو منہدم کرکے بال روم کی تعمیر شروع کیے جانے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔ مجوزہ بال روم کا رقبہ تقریباً 90 ہزار مربع فٹ بتایا گیا ہے۔

اس سے قبل اپریل میں امریکی وفاقی جج رچرڈ لیون نے بھی منصوبے پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے صرف زیرِ زمین حصے کی تعمیر کی اجازت دی تھی، جسے قومی سلامتی کے لیے ضروری قرار دیا گیا تھا، جبکہ مہمانوں کی میزبانی کے لیے مجوزہ بال روم کی تعمیر روک دی گئی تھی۔

ٹرمپ نے اس وقت بھی عدالتی فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے منصوبے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش قرار دیا تھا۔

موضوعات : #trumpamericadonaldtrump
ShareSend

متعلقہ خبریں

President Trump shared Prime Minister Shehbaz Sharif's statement, endorsing Pakistan's stance regarding Indian provocation.
تازہ ترین

صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کا بیان شیئر کردیا، بھارتی اشتعال انگیزی پر پاکستان کے مؤقف کی تائید

26 ستمبر , 2026
Trump rejected Iran's proposal for a seven-day ceasefire.
تازہ ترین

ٹرمپ نے ایران کی7روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی

26 ستمبر , 2026
Is the ice melting between the US and China
تازہ ترین

کیا امریکا اور چین کے درمیان برف پگھل رہی ہے؟

25 ستمبر , 2026
Why did US F-16 fighter jets arrive in Greenland
تازہ ترین

امریکی ایف 16لڑاکا طیارے گرین لینڈ کیوں پہنچے؟

24 ستمبر , 2026
How did parts of the US F-35 fighter jet reach Hong Kong
تازہ ترین

امریکی ایف 35جنگی جہاز کے پرزے ہانگ کانگ کیسے پہنچے؟

24 ستمبر , 2026
Chinese President Xi Jinping has arrived in the US for a three-day visit; he received a grand welcome.
تازہ ترین

چینی صدر شی جن پنگ تین روزہ دورے پر امریکا پہنچ گئے، شاندار استقبال

24 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Turkey develops advanced infrared technology that will change the map of war

ترکیہ ، جنگ کا نقشہ بدلنے والی جدید انفراریڈ ٹیکنالوجی تیار

یہ بھی پڑھیں

Iran's 7-day plan presented What was demanded in exchange for the Strait of Hormuz

ایران کا 7روزہ پلان پیش آبنائے ہرمز کے بدلے کیا مانگا؟

26 ستمبر , 2026
چاند پر محفوظ لینڈنگ کی تیاری، ناسا کی نئی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

چاند پر محفوظ لینڈنگ کی تیاری، ناسا کی نئی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

26 ستمبر , 2026
امریکی میرین کور کا ڈرونز کے خلاف بڑا قدم، بکتر بند جنگی گاڑیوں پر جدید نظام نصب کرنے کا فیصلہ

امریکی میرین کور کا ڈرونز کے خلاف بڑا قدم، بکتر بند جنگی گاڑیوں پر جدید نظام نصب کرنے کا فیصلہ

26 ستمبر , 2026
ناسا کی عمر رسیدہ خلائی دوربین کو بچانے کا مشن ناکام، نجی خلائی جہاز زمین پر واپس آگیا

ناسا کی عمر رسیدہ خلائی دوربین کو بچانے کا مشن ناکام، نجی خلائی جہاز زمین پر واپس آگیا

26 ستمبر , 2026
امریکی سپر ہارنیٹ پر نیا ہائپرسونک میزائل بلیک بیئرڈ کی واضح تصاویر سامنے آگئیں

امریکی سپر ہارنیٹ پر نیا ہائپرسونک میزائل بلیک بیئرڈ کی واضح تصاویر سامنے آگئیں

26 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔