لاہور( پاک ترک نیوز) پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ میں شرکت کے لیے عمان روانہ ہو گئی۔
جہاں قومی ٹیم فرحان یوسف کی قیادت میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔پاکستان انڈر 19 ٹیم جمعرات کی صبح کراچی سے عمان کے لیے روانہ ہوئی۔شیڈول کے مطابق پاکستان اپنا پہلا میچ 6 نومبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گا، جبکہ 8 نومبر کو روایتی حریف بھارت اور 10 نومبر کو نیپال سے مقابلہ ہوگا۔ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 12 نومبر کو کھیلے جائیں گے، جبکہ ایونٹ کا فائنل 14 نومبر کو ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ کرکٹ کی 150ویں سالگرہ ،وسیم ،وقار اور ظہیر عباس مدعو
قومی انڈر 19 ٹیم کی نظریں ٹائٹل کے کامیاب دفاع پر مرکوز ہیں، تاہم اس کے لیے پاکستان کو گروپ مرحلے سمیت اگلے مقابلوں میں بھی عمدہ کارکردگی دکھانا ہوگی۔












