دبئی (پاک ترک نیوز )ایشین کرکٹ کونسل نے مینز انڈر 19 ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔مینز انڈر 19 ایشیا کپ 5 نومبر سے 14 نومبر تک عمان میں کھیلا جائے گا۔پاکستان اور بھارت کی انڈر 19 ٹیموں کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے، گروپ میں متحدہ عرب امارات اور نیپال کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں ڈیجیٹل انسانوں کی رجسٹریشن
گروپ بی میں بنگلا دیش، افغانستان، سری لنکا اور ملائیشیا کی انڈر 19 ٹیمیں شامل ہیں۔پاکستان اور بھارت کی انڈر 19 ٹیمیں 8 نومبر کو گروپ اے کے میچ میں مدمقابل ہوں گی۔ایونٹ میں نوجوان کرکٹرز کے درمیان ایشیا کی سطح پر مقابلوں کے ساتھ ساتھ پاکستان اور بھارت کے درمیان روایتی کرکٹ مقابلہ بھی توجہ کا مرکز رہے گا۔












