گجرات (پاک ترک نیوز )بھارتی ریاست گجرات میں گائے ذبح کرنے کے مقدمے میں تین مسلمان شہریوں کو عمر قید اور مجموعی طور پر تین لاکھ بھارتی روپے جرمانے کی سزا سنائے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔فراہم کردہ رپورٹ کے مطابق وسیم قریشی، محمد رفیق قریشی اور اشفاق نامی تین نوجوانوں سے مبینہ طور پر 277 کلو گرام گائے کا گوشت برآمد ہوا تھا، جس کے بعد ان کے خلاف مقدمہ چلایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر عوام نے فسادی جتھے کا پروپیگنڈا مسترد کر دیا
رپورٹ کے مطابق عدالت نے تینوں ملزمان کو گائے ذبح کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی اور ہر ملزم پر ایک لاکھ بھارتی روپے جرمانہ عائد کیا۔گجرات کے نائب وزیر اعلیٰ ہرش سانگھوی نے عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ واضح پیغام ہے کہ گائے ذبح کرنے والوں کو قانون کے تحت نہیں چھوڑا جائے گا۔












