منگل , 15 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کا کیس سپریم کورٹ سے وفاقی آئینی عدالت منتقل کرنے کا حکم

52 منٹس پہلے
A A
Supreme Court orders transfer of PTI founder's hospital transfer case to Federal Constitutional Court
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی سے متعلق مقدمہ سپریم کورٹ سے منتقل کرنے کا حکم دے دیا، جس کے بعد سپریم کورٹ اب اس معاملے کی سماعت نہیں کر سکے گی۔وفاقی آئینی عدالت نے حکومت کی نظرثانی اور توہین عدالت سے متعلق درخواستیں بھی اپنے پاس منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے تین قیدیوں کو بانی پی ٹی آئی سمیت نجی ہسپتال میں طبی سہولیات فراہم کرنے کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔وفاقی آئینی عدالت نے ملک کی تمام ہائیکورٹس سے بھی اس نوعیت کے مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ کسی بھی ہائیکورٹ میں اسی نوعیت کا مقدمہ زیر التوا ہے تو اس کا ریکارڈ وفاقی آئینی عدالت کو بھجوایا جائے۔سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے بتایا کہ آئین کے آرٹیکل 175 ای کی ذیلی شق 5 کے تحت وفاقی آئینی عدالت آئینی تشریح کے سوال پر ملک کی کسی بھی عدالت کا ریکارڈ طلب کرسکتی ہے۔جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ آئین اور قانون کا اطلاق امیر اور غریب پر برابر ہونا چاہیے۔جسٹس علی باقر نجفی نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا سپریم کورٹ میں اس معاملے پر اعتراض اٹھایا گیا تھا؟

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب پر حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 13 شہری زخمی

اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ نے حکومت کو نوٹس جاری کیے بغیر حکم دیا تھا، جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے سپریم کورٹ میں اعتراض اٹھایا تھا۔جسٹس علی باقر نجفی نے سوال کیا کہ کیا سپریم کورٹ کو پہلے درخواست کے قابل سماعت ہونے کا معاملہ طے نہیں کرنا چاہیے تھا؟اٹارنی جنرل نے جواب دیا، بالکل ایسے ہی ہے۔اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ آئینی تشریح کا اختیار اب وفاقی آئینی عدالت کے پاس ہے۔جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمہ فوجداری نوعیت کا ہے، جبکہ ہمارے پاس مقدمہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف آیا ہے۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم ابھی عبوری نوعیت کا ہے۔جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیے کہ اصل سوال اختیار سماعت کا ہے، سوال یہ ہے کہ آئینی تشریح اور بنیادی حقوق سے متعلق مقدمہ اب کون سن سکتا ہے۔

موضوعات : imrankhanptisupremecourt
ShareSend

متعلقہ خبریں

سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 24ارکان اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
اہم ترین

سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 24ارکان اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

14 ستمبر , 2026
PTI Long March case Islamabad High Court orders against the use of government machinery.
تازہ ترین

پی ٹی آئی لانگ مارچ کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ کا سرکاری مشینری استعمال نہ کرنے کا حکم

14 ستمبر , 2026
We are coming to Islamabad to seek justice; no shots should be fired, says Barrister Gohar.
تازہ ترین

اسلام آباد انصاف مانگنے آ رہے ہیں، گولی نہیں چلنی چاہیے، بیرسٹر گوہر

14 ستمبر , 2026
Imran Khan's ex-wife Jemima Goldsmith marries for the second time
تازہ ترین

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کرلی

14 ستمبر , 2026
Verdict reserved on the petition against PTI's September 27 long march.
تازہ ترین

پی ٹی آئی کے 27 ستمبر لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

14 ستمبر , 2026
Petitions from three Adiala Jail inmates seeking the provision of medical facilities—similar to those provided to the PTI founder—have been scheduled for hearing.
تازہ ترین

پی ٹی آئی بانی کی طرح طبی سہولیات کی فراہمی ،اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

11 ستمبر , 2026
اگلی خبر
The government is extorting money from the public in the name of a levy, says Hafiz Naeem-ur-Rehman.

حکومت لیوی کے نام پر عوام سے بھتہ لے رہی ہے، حافظ نعیم الرحمان

یہ بھی پڑھیں

Turkey's Akinci drone hits target 250 km away

ترکیہ کا اکینجی ڈرون 250 کلومیٹر دور ہدف پر جا لگا

15 ستمبر , 2026
Ishaq Dar holds telephonic conversation with Rafael Grossi, discusses regional situation

اسحاق ڈار کی رافیل گروسی سے ٹیلی فونک گفتگو، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

15 ستمبر , 2026
ICC Women's T20 Rankings Beth Mooney retains her dominance in batting.

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، بیتھ مونی کی بیٹنگ میں حکمرانی برقرار

15 ستمبر , 2026
The US Supreme Court rejected Trump's request to ban mail-in voting.

امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کی ڈاک کے ذریعے ووٹنگ پر پابندی کی درخواست مسترد کر دی

15 ستمبر , 2026
Asian Games Pakistan cricket team to depart for Japan on September 24.

ایشین گیمز، پاکستان کرکٹ ٹیم 24 ستمبر کو جاپان روانہ ہوگی

15 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔