لاہور( پاک ترک نیوز) ایشین گیمز میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم 24 ستمبر کو جاپان روانہ ہوگی، ذرائع کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کھلاڑی روانگی سے قبل 20 ستمبر کو کراچی میں اکٹھے ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین گیمز میں پاکستان ٹیم 28 اکتوبر کو براہِ راست کوارٹر فائنل کھیلے گی۔پاکستان، بھارت، بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں سیڈڈ ٹیموں میں شامل ہیں۔ایشین گیمز میں صاحبزادہ فرحان پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے۔پاکستان اسکواڈ میں ابرار احمد، احمد دانیال، عاکف جاوید، علی رضا، سعد مسعود اور معاذ صداقت شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت لیوی کے نام پر عوام سے بھتہ لے رہی ہے، حافظ نعیم الرحمان
وسیم جونیئر، صائم ایوب، سفیان مقیم، عبدالصمد، عثمان خان، حسن نواز، حیدر علی اور عرفات منہاس بھی قومی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔












