لندن ( پاک ترک نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کرلی۔برطانوی اخبار کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ نے 62 سالہ آئرش کاروباری شخصیت کیمرون اورلی سے دوسری شادی کی ہے، جبکہ جمائما کے بھائی نے بھی شادی کی تصدیق کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کے دھرنے قومی تحریک بن چکی ہے ،حافظ نعیم الرحمان
جمائما گولڈ اسمتھ کی پہلی شادی سابق وزیراعظم عمران خان سے ہوئی تھی۔ دونوں کی شادی 1995 میں ہوئی، تاہم 2004 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔جمائما اور عمران خان کے دو بیٹے ہیں۔












