منگل , 25 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

13 میل دور ہوا میں کوانٹم رابطہ کامیاب، امریکا نے وائرلیس کوانٹم نیٹ ورک کی نئی راہ کھول دی

1 دن پہلے
A A
Successful quantum communication achieved over a distance of 13 miles through the air; US paves the way for a new wireless quantum network.
Share on Facebookwhatsapp

نیو یارک ( پاک ترک نیوز) نیویارک میں امریکی سائنسدانوں نے ایسا تجربہ کر دکھایا ہے جو مستقبل کی انتہائی محفوظ مواصلاتی دنیا کی بنیاد بن سکتا ہے، ماہرین نے پہلی بار کھلی فضا میں 13 میل یعنی 21 کلومیٹر دور تک کوانٹم معلومات منتقل کرنے کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔

کوانٹم ٹیکنالوجی کی دنیا میں امریکا کی بڑی پیش رفت،سائنسدانوں نے تاروں اور فائبر آپٹک کیبل کے بغیر کھلی فضا میں کوانٹم سگنلز منتقل کر دیے۔نیویارک میں بروک ہیون نیشنل لیبارٹری اور اسٹونی بروک یونیورسٹی کے محققین نے 21 کلومیٹر کے فاصلے پر انتہائی حساس کوانٹم معلومات روشنی کے ذریعے منتقل کیں۔

تجربے کے دوران صرف چند فوٹونز پر مشتمل کوانٹم حالتیں لیزر کے ذریعے پیدا کی گئیں،یہ روشنی فضا میں سفر کرتی ہوئی اسٹونی بروک سے بروک ہیون تک پہنچی، جہاں انتہائی تیز رفتار کیمرے نے انہیں کامیابی سے وصول کیا۔

لیکن اصل چیلنج صرف فاصلے کا نہیں تھا۔ فضائی انتشار اور ماحولیاتی ہلچل سے روشنی کا راستہ تبدیل ہو سکتا تھا اور کوانٹم معلومات متاثر ہونے کا خدشہ تھا،اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے سائنسدانوں نے فلکیاتی دوربینوں میں استعمال ہونے والی ایڈاپٹو آپٹکس ٹیکنالوجی سے مدد لی۔اس کے بعد سائنسدانوں نے اس سے بھی مشکل تجربہ کیا،

رات کے وقت Entangled Photons یعنی باہم جڑے ہوئے فوٹونز کو کھلی فضا میں منتقل کیا گیا اور انہیں کامیابی سے وصول کرکے ناپا گیا۔ماہرین کے مطابق یہ ٹیکنالوجی مستقبل میں انتہائی محفوظ مواصلات، کوانٹم سینسنگ اور کوانٹم کمپیوٹرز کو آپس میں جوڑنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔اس پیش رفت کی خاص بات یہ ہے کہ کوانٹم نیٹ ورک اب صرف زیرزمین فائبر کیبلز تک محدود نہیں رہے گا،بلکہ مستقبل میں فضا کے ذریعے کوانٹم معلومات کی ترسیل بھی ممکن ہوسکے گی۔امریکی سائنسدان اب اس نیٹ ورک کو مزید وسعت دینے کی تیاری کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انگلش فاسٹ بولر برائیڈن کارس کیخلاف نائٹ کلب واقعے کی تحقیقات

ییل یونیورسٹی میں تیسرا فری اسپیس آپٹیکل مرکز بھی تیار ہوچکا ہے، جس کے فعال ہونے کے بعد تقریباً 48 کلومیٹر فاصلے پر کوانٹم رابطے کا تجربہ کیا جاسکے گا۔اور سائنسدانوں کی نظریں اس سے بھی آگے ہیں۔۔۔مستقبل میں یہی ٹیکنالوجی زمین سے سیٹلائٹس تک کوانٹم معلومات پہنچانے کے لیے استعمال ہوسکتی ہے۔یعنی آج نیویارک کی فضا میں 21 کلومیٹر کا کوانٹم رابطہ۔۔۔کل دنیا بھر میں محفوظ کوانٹم کمیونیکیشن کے عالمی نیٹ ورک کی بنیاد بن سکتا ہے۔

موضوعات : #quantamamericawireless
ShareSend

متعلقہ خبریں

Pakistan as a proponent of peace Field Marshal Syed Asim Munir visits Iran; key meetings held to defuse Iran-US tensions.
تازہ ترین

پاکستان امن کا داعی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ ایران، ایران امریکا کشیدگی کے خاتمے کیلئے اہم ملاقاتیں

25 اگست , 2026
New US economic sanctions on Iran; announcement to cut off economic lifelines.
اہم ترین

ایران پر امریکا کی نئی معاشی پابندیاں، اقتصادی لائف لائنز منقطع کرنے کا اعلان

25 اگست , 2026
US economic sanctions on Iran take effect today.
تازہ ترین

امریکا کی ایران پر آج سے معاشی پابندیاں

24 اگست , 2026
Prime Minister Shehbaz Sharif will visit the United States next month.
تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف اگلے ماہ امریکا کا دورہ کریں گے

22 اگست , 2026
US plans to purchase 133,000 advanced rockets.
تازہ ترین

امریکا کا 1 لاکھ 33 ہزار جدید راکٹ خریدنے کا منصوبہ

22 اگست , 2026
US sanctions amount to interference in global trade, says Iranian Foreign Ministry.
اہم ترین 2

امریکی پابندیاں عالمی تجارت میں مداخلت کے مترادف ہیں، ایرانی وزارت خارجہ

22 اگست , 2026
اگلی خبر
Full model of supersonic stealth combat drone unveiled in Sweden

سویڈن میں سپرسانک اسٹیلتھ جنگی ڈرون کا مکمل ماڈل پیش

یہ بھی پڑھیں

حکومت اور پیپلز پارٹی میں مذاکرات کا ایک اور دور

حکومت اور پیپلز پارٹی میں مذاکرات کا ایک اور دور

25 اگست , 2026
اپوزیشن آئین سے متصادم قانون سازی کے خاتمے کے لیےمتحد

اپوزیشن آئین سے متصادم قانون سازی کے خاتمے کے لیےمتحد

25 اگست , 2026
آزاد کشمیر اسمبلی کو نیا اسپیکر مل گیا، چودھری طارق فاروق 32 ووٹ لے کر کامیاب

آزاد کشمیر اسمبلی کو نیا اسپیکر مل گیا، چودھری طارق فاروق 32 ووٹ لے کر کامیاب

25 اگست , 2026
Lahore Action taken against illegal internet service provider, one person arrested

لاہور،غیر قانونی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے ادارے کے خلاف کارروائی، ایک شخص گرفتار

25 اگست , 2026
وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا حق ہے ، اسپیکر ایاز صادق

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا حق ہے ، اسپیکر ایاز صادق

25 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔