ہفتہ , 10 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاکستان امن کا داعی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ ایران، ایران امریکا کشیدگی کے خاتمے کیلئے اہم ملاقاتیں

2 مہینے پہلے
A A
Pakistan as a proponent of peace Field Marshal Syed Asim Munir visits Iran; key meetings held to defuse Iran-US tensions.
Share on Facebookwhatsapp

راولپنڈی ( پاک ترک نیوز) پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر دیں۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر، اسپیکر پارلیمنٹ، وزیر خارجہ، وزیر داخلہ اور سربراہ قومی سلامتی کمیٹی سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی قیادت کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں ایران امریکا کشیدگی سمیت خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقاتوں میں کشیدگی میں کمی، مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ممکنہ اقدامات پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور اس اہم بحری گزرگاہ میں معمول کی سرگرمیوں کی بحالی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے تنازعات کا حل طاقت کے بجائے مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے تلاش کیا جانا چاہیے۔ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے، باہمی اعتماد کے فروغ اور تمام فریقین کے درمیان بات چیت کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی قیادت نے مذاکرات، کشیدگی میں کمی اور تنازع کے پرامن حل کے لیے سہولت کاری میں پاکستان کے تعمیری کردار اور مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران پر امریکا کی نئی معاشی پابندیاں، اقتصادی لائف لائنز منقطع کرنے کا اعلان

ایرانی قیادت نے پاکستان کی جانب سے خطے میں امن کے فروغ اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں کو مثبت قرار دیتے ہوئے ان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

موضوعات : #fieldmarshalamericaasimmuniriran
ShareSend

متعلقہ خبریں

US military begins recruiting drone pilots
تازہ ترین

امریکی فوج میں ڈرون پائلٹوں کی بھرتی شروع

10 اکتوبر , 2026
America will have to kneel before Iran, Baqir Qalibaf's blunt response to Marco Rubio
تازہ ترین

ایران کے سامنے امریکا کو گھٹنے ٹیکنے پڑیں گے، باقر قالیباف کا مارکو روبیو کو دوٹوک جواب

10 اکتوبر , 2026
Trump makes big diesel deal with Putin despite Russian oil embargo
تازہ ترین

روسی تیل پر پابندی کے باوجود ٹرمپ کی پیوٹن سے ڈیزل کی بڑی ڈیل

10 اکتوبر , 2026
US introduces new defense system to block hypersonic missiles
تازہ ترین

ہائپرسونک میزائلوں کو روکنے کے لیے امریکا کا نیا دفاعی نظام متعارف

10 اکتوبر , 2026
Opposition to Iran's nuclear program reflects a double standard on the part of France Esmaeil Baghaei.
تازہ ترین

ایران کے جوہری پروگرام کی مخالفت فرانس کا دوہرا معیار ہے، اسماعیل بقائی

10 اکتوبر , 2026
Negotiations with the US can only succeed without pressure and threats, says Iranian President
اہم ترین 2

امریکا سے مذاکرات دباؤ اور دھمکیوں کے بغیر ہی کامیاب ہوسکتے ہیں، ایرانی صدر

10 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
Ishaq Dar holds telephonic conversation with Turkish Foreign Minister Hakan Fidan.

اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم سے فضل الرحمان کی ملاقات ،حکومت ،اپوزیشن مذاکرات کی بحالی کا امکان

وزیراعظم سے فضل الرحمان کی ملاقات ،حکومت ،اپوزیشن مذاکرات کی بحالی کا امکان

10 اکتوبر , 2026
خیبرپختونخوا میں عملاً گورنر راج نافذ ہے، صرف اعلان باقی ہے: بیرسٹر گوہر

خیبرپختونخوا میں عملاً گورنر راج نافذ ہے، صرف اعلان باقی ہے: بیرسٹر گوہر

10 اکتوبر , 2026
پاکستان کا سعودی عرب کی سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کا اعلان

پاکستان کا سعودی عرب کی سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کا اعلان

10 اکتوبر , 2026
صدر،وزیراعظم کی ملاقات ،خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کا حتمی فیصلہ مؤخر

صدر،وزیراعظم کی ملاقات ،خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کا حتمی فیصلہ مؤخر

10 اکتوبر , 2026
Don't tell Abu, he will die, Laiba's last message

ابو کو مت بتانا مر جائیں گے ،لائبہ کا آخری میسج

10 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔