جمعہ , 9 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

سویڈن میں سپرسانک اسٹیلتھ جنگی ڈرون کا مکمل ماڈل پیش

2 مہینے پہلے
A A
Full model of supersonic stealth combat drone unveiled in Sweden
Share on Facebookwhatsapp

سٹاک ہوم ( پاک ترک نیوز) سویڈن کی دفاعی کمپنی صاب نے سپرسانک رفتار سے پرواز کرنے والے جدید اسٹیلتھ ڈرون اے تھری کا مکمل حجم کا ماڈل پیش کردیا ہے۔کمپنی کے مطابق یہ بغیر پائلٹ طیارہ مستقبل میں جنگی طیاروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے اور اسے انتہائی خطرناک فوجی مشنز کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

اے تھری کو الیکٹرانک جنگ، دشمن کے فضائی دفاعی نظام کو ناکارہ بنانے اور سخت حفاظتی حصار والے علاقوں میں درست اہداف کو نشانہ بنانے جیسے مشنز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔صاب کے مطابق نئے ڈرون میں ٹیل لیس اسٹیلتھ ڈیزائن اختیار کیا گیا ہے، جبکہ ایندھن اور ہتھیاروں کے لیے اندرونی جگہ فراہم کی گئی ہے۔

کمپنی کے ایڈوانسڈ پروگرامز کے سربراہ پیٹر نیلسن کے مطابق صاب سویڈن کے ساتھ مل کر جنگی طیاروں کی اگلی نسل کے لیے ٹیکنالوجی تیار کر رہی ہے اور 2030 سے پہلے لڑاکا طیاروں جیسی خصوصیات رکھنے والے بغیر پائلٹ ڈیمانسٹریٹرز کی پرواز کا ہدف ہے۔صاب پہلے ہی اے ون اور اے ٹو نامی دو بغیر پائلٹ ٹیکنالوجی ڈیمانسٹریٹرز پر کام کررہی ہے، جن کی مالی معاونت سویڈن کی وزارت دفاع کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی

اے ون ڈرون کی پہلی پرواز آئندہ 15 ماہ کے دوران متوقع ہے۔ اس میں جی ای ایرو اسپیس کا ایف 414 انجن استعمال کیا جائے گا، یہی انجن سویڈن کے گرپین ای اور ایف جنگی طیاروں میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ اے ون کو سپرسانک رفتار حاصل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔اے ٹو میں بھی اندرونی ہتھیاروں کا خانہ ہوگا اور اسے مستقبل میں ہتھیاروں کے استعمال کی ٹیکنالوجی جانچنے کے لیے استعمال کیا جائے گا، جبکہ نئے میٹریلز اور سینسرز کی آزمائش بھی کی جائے گی۔

صاب کے مطابق اے تھری کی بڑے پیمانے پر تیاری کے لیے فی الحال کوئی حتمی معاہدہ موجود نہیں، تاہم اگر سویڈش مسلح افواج منصوبے کی حمایت کرتی ہیں تو اے تھری کی پہلی پرواز 2030 کی دہائی کے آغاز میں ہوسکتی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کی مجموعی لاگت گرپین جنگی طیارے کے مقابلے میں تقریباً ایک تہائی ہوسکتی ہے، جس سے مستقبل میں کم لاگت پر جدید جنگی صلاحیت حاصل کرنے کا راستہ کھل سکتا ہے۔

موضوعات : dronesstealhtechnologysupresonicsweden
ShareSend

متعلقہ خبریں

امریکی میرین کور کا ڈرونز کے خلاف بڑا قدم، بکتر بند جنگی گاڑیوں پر جدید نظام نصب کرنے کا فیصلہ
تازہ ترین

امریکی میرین کور کا ڈرونز کے خلاف بڑا قدم، بکتر بند جنگی گاڑیوں پر جدید نظام نصب کرنے کا فیصلہ

26 ستمبر , 2026
Sweden's Saab 340AW aircraft operational in Ukraine since March
تازہ ترین

یوکرین میں سویڈن کا ساب 340 اے ڈبلیو طیارہ مارچ سے آپریشنل

8 ستمبر , 2026
Baykar drones making waves in Türkiye's defense industry
تازہ ترین

ترکیہ کی دفاعی صنعت میں بائیکار ڈرونز کی دھوم

7 ستمبر , 2026
پاکستان، سویڈن سرمایہ کاری معاہدہ ختم کرنے کا نوٹس، تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم
پاکستان

پاکستان، سویڈن سرمایہ کاری معاہدہ ختم کرنے کا نوٹس، تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم

30 اگست , 2026
Complete ban on flying drones in open air in Punjab
اہم ترین 3

پنجاب میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی

24 اگست , 2026
کویت کا فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرونز کو ناکام بنانے کا دعویٰ
تازہ ترین

کویت کا فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرونز کو ناکام بنانے کا دعویٰ

10 مئی , 2026
اگلی خبر
Significant progress in the treatment of pancreatic cancer

لبلبے کے سرطان کے علاج میں اہم پیش رفت

یہ بھی پڑھیں

بحرین کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

بحرین کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

8 اکتوبر , 2026
ماڑی انرجیز کو خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فضائی سروے کی اجازت

ماڑی انرجیز کو خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فضائی سروے کی اجازت

8 اکتوبر , 2026
وادی کاغان میں موسم سرما کی دستک، ناران سمیت بالائی علاقوں میں برفباری

وادی کاغان میں موسم سرما کی دستک، ناران سمیت بالائی علاقوں میں برفباری

8 اکتوبر , 2026
برطانیہ اور جرمنی کا تخریب کاری اور سائبر حملوں کے خلاف مشترکہ شراکت داری کا اعلان

برطانیہ اور جرمنی کا تخریب کاری اور سائبر حملوں کے خلاف مشترکہ شراکت داری کا اعلان

8 اکتوبر , 2026
افغان میڈیکل طلبہ نے تعلیم مکمل کرنے کیلئے انسانی بنیادوں پر ریلیف مانگ لیا

افغان میڈیکل طلبہ نے تعلیم مکمل کرنے کیلئے انسانی بنیادوں پر ریلیف مانگ لیا

8 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔