منگل , 25 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

اپوزیشن آئین سے متصادم قانون سازی کے خاتمے کے لیےمتحد

1 گھنٹہ پہلے
A A
اپوزیشن آئین سے متصادم قانون سازی کے خاتمے کے لیےمتحد
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد (پاک ترک نیوز )متحدہ اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس ہوا، جس میں پاکستان تحریک انصاف نے جمعیت علمائے اسلام کو اپوزیشن اتحاد میں خوش آمدید کہا۔
اعلامیے کے مطابق دونوں پارلیمانی جماعتوں نے متحدہ اپوزیشن کے قیام اور مولانا فضل الرحمان کی شمولیت کے فیصلے کی مکمل توثیق کردی۔ اجلاس میں پارلیمنٹ کے اندر منظم، مؤثر اور مربوط مشترکہ کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
متحدہ اپوزیشن نے جماعتوں کے درمیان رابطے اور مشترکہ حکمتِ عملی کے لیے کوآرڈینیشن میکنزم تشکیل دینے پر اتفاق کیا، جبکہ قومی اہمیت کے معاملات پر مشترکہ پارلیمانی موقف اختیار کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئین سے متصادم قانون سازی کے خاتمے کے لیے آئینی، قانونی اور پارلیمانی ذرائع استعمال کیے جائیں گے۔ امن و امان، مہنگائی، معاشی بحران اور صوبائی حقوق کے مسائل پارلیمنٹ میں مؤثر انداز سے اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
متحدہ اپوزیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے پارلیمنٹ میں قرارداد لانے کی تجویز پر بھی غور کیا، جبکہ اپوزیشن کی جدوجہد پارلیمنٹ کے ساتھ عوامی سطح پر بھی جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق اپوزیشن نے آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی خودمختاری یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ تمام غیر آئینی قانون سازی واپس لینے اور عدلیہ کی آزادی کو متاثر کرنے والے اقدامات ختم کرنے پر بھی زور دیا گیا۔
اپوزیشن نے بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو آئین و قانون کے مطابق فوری رہا کرنے، سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمات ختم کرنے اور سیاسی کارکنوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
اعلامیے میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں امن و امان کے لیے جامع حکمتِ عملی اختیار کرنے، افغانستان اور وسطی ایشیا کے ساتھ تجارت بحال کرنے اور سرحدی تجارت کو فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا۔
متحدہ اپوزیشن نے مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بحران کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات، صوبوں کے آئینی، مالی و انتظامی حقوق اور قدرتی وسائل پر ان کے حق کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کا وقت مناسب نہیں، اس معاملے پر قومی اتفاقِ رائے پیدا کیا جائے۔ قومی سلامتی، خارجہ پالیسی اور آئینی امور پر پارلیمنٹ کو مکمل اعتماد میں لینے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
متحدہ اپوزیشن نے آزاد، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے ذریعے حقیقی عوامی نمائندہ پارلیمان تشکیل دینے اور مسئلہ کشمیر کے سیاسی و پُرامن حل کے لیے اقدامات کرنے پر بھی زور دیا۔

موضوعات : fazalurehmanGOHARmahmoodachackzaimeetingOPPOSITIONunconstitutional legislation
ShareSend

متعلقہ خبریں

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا مرحلہ ، نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات
اہم ترین 2

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا مرحلہ ، نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات

23 اگست , 2026
اپوزیشن کا حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کا فیصلہ،لانگ مارچ کا فیصلہ برقرار
اہم ترین 3

اپوزیشن کا حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کا فیصلہ،لانگ مارچ کا فیصلہ برقرار

21 اگست , 2026
فضل الرحمان کی محمود اچکزئی سے ملاقات
پاکستان

فضل الرحمان کی محمود اچکزئی سے ملاقات

20 اگست , 2026
بلاول بھٹو کی قیادت میں پی پی وفد کی محمود اچکزئی سے ملاقات
پاکستان

بلاول بھٹو کی قیادت میں پی پی وفد کی محمود اچکزئی سے ملاقات

19 اگست , 2026
وزیراعظم سے گوگل کے 9 رکنی وفد کی ملاقات، ڈیجیٹل معیشت اور نوجوانوں کی تربیت پر تبادلہ خیال
پاکستان

وزیراعظم سے گوگل کے 9 رکنی وفد کی ملاقات، ڈیجیٹل معیشت اور نوجوانوں کی تربیت پر تبادلہ خیال

18 اگست , 2026
نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، آزاد کشمیر میں حکومت سازی پر غور
اہم ترین 2

نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، آزاد کشمیر میں حکومت سازی پر غور

15 اگست , 2026
اگلی خبر
حکومت اور پیپلز پارٹی میں مذاکرات کا ایک اور دور

حکومت اور پیپلز پارٹی میں مذاکرات کا ایک اور دور

یہ بھی پڑھیں

حکومت اور پیپلز پارٹی میں مذاکرات کا ایک اور دور

حکومت اور پیپلز پارٹی میں مذاکرات کا ایک اور دور

25 اگست , 2026
اپوزیشن آئین سے متصادم قانون سازی کے خاتمے کے لیےمتحد

اپوزیشن آئین سے متصادم قانون سازی کے خاتمے کے لیےمتحد

25 اگست , 2026
آزاد کشمیر اسمبلی کو نیا اسپیکر مل گیا، چودھری طارق فاروق 32 ووٹ لے کر کامیاب

آزاد کشمیر اسمبلی کو نیا اسپیکر مل گیا، چودھری طارق فاروق 32 ووٹ لے کر کامیاب

25 اگست , 2026
Lahore Action taken against illegal internet service provider, one person arrested

لاہور،غیر قانونی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے ادارے کے خلاف کارروائی، ایک شخص گرفتار

25 اگست , 2026
وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا حق ہے ، اسپیکر ایاز صادق

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا حق ہے ، اسپیکر ایاز صادق

25 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In