اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اگلے ماہ امریکا کا دورہ کریں گے، جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس 8 ستمبر سے شروع ہوگا، وزیراعظم کی جانب سے اجلاس میں شرکت اور عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں شیڈول کا حصہ ہوں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف رواں ماہ کے آخر میں کرغزستان کا دورہ بھی کریں گے، جہاں بشکیک میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کا 1 لاکھ 33 ہزار جدید راکٹ خریدنے کا منصوبہ
پاکستان ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کی صدارت بھی سنبھالے گا، جس کے بعد علاقائی تعاون اور تنظیم کے آئندہ ایجنڈے کے حوالے سے پاکستان کا اہم کردار ہوگا۔وزیراعظم کے دونوں دوروں کے دوران علاقائی صورتحال، عالمی امور، اقتصادی تعاون اور دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف اہم معاملات پر بات چیت متوقع ہے۔












